Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز تہران پہنچے جہاں انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایران کے اعلیٰ سفارت کار  ووزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں شہزادہ فیصل نے شاہ سلمان کی جانب سے صدر رئیسی کو مملکت کا دعوت نامہ دیا۔

صدر شی نے ملاقات کے دوران بل گیٹس سے کہا کہ آپ پہلے امریکی دوست ہیں جن سے اس سال بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جنپنگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امریکی عوام کو عزت دی ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری پوری دنیا میں امن و خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر ہند-بحرالکاہل خطے میں یہ رشتے امن کے دیرپا قیام کے ضامن بن سکتے ہیں۔

امریکہ سے تین ارب ڈالر میں تیس ایم کیو نائن ڈرون لیے جائیں گے۔ آرمی، ایئر فورس کو 8-8 اور نیوی کو 14 ڈرون ملیں گے۔ مجموعی طور پر بھارت امریکہ سے 30 جنگی ڈرون پریڈیٹر خریدے گا۔اس ڈرون کے ذریعے دشمن پر 1200 کلو میٹر کے فاصلے سے میزائلوں سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

یادگاری دیوار اس بات کا ثبوت ہو گی کہ اقوام متحدہ اپنے امن مشن کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ دیوار عوام کو شہداء کی قربانیوں کی یاد دلائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ قرارداد ایسے وقت میں پاس کی گئی ہے جب پی ایم نریندر مودی اگلے ہفتے امریکہ کے سرکاری دورے پر جانے والے ہیں۔

Cyclone Biparjoy LIVE: بیپرجوائے طوفان گجرات کے راستے ہندوستان پہنچ چکا ہے ۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق گجرات کے کچھ میں ساحل سمندر پربیپرجوائے کے ٹکرانے کا آغاز ہوگیا ہے  جو آدھی رات ٹکراتا رہے گے۔ فی الحال اچھی بات یہ ہے کہ طوفان کی رفتار115-25کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ کچھ کے جورکھاو پورٹ …

سدارامیا حکومت نے کرناٹک کابینہ کی میٹنگ میں بی جے پی کے دور میں لائے گئے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کے بی ہیڈگیوار سے متعلق باب کو کرناٹک کے نصاب سے خارج کرنے کے فیصلے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یعنی ٹورنامنٹ کی میزبانی ضرور پاکستان کرے گا لیکن فائنل سمیت کئی اہم میچز سری لنکا میں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں  صرف چار میچ ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سری لنکا میں ہوگا

راکھنڈ کے اترکاشی میں آج یعنی 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت مبینہ لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔ تاہم یہاں 14 جون سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے۔