Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پی ایم مودی نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ کسان پھلوں اور سبزیوں کی طرف متوجہ ہوں اور ہم ان کے ذخیرہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے منتر پر ہم نے ملک کی ترقی کے سفر کو تیز کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم وطنوں نے کنفیوژن کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اعتماد کی سیاست کو منظور کر لیا ہے۔ عوامی زندگی میں میرے جیسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنے خاندان سے سرپنچ بھی نہیں رہے اور نہ ہی سیاست سے کوئی تعلق ہے۔ لیکن آج وہ اہم عہدوں پر پہنچ چکے ہیں۔

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا گاندھی سمیت بیشتر لیڈران نے اس واقعے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امت شاہ نے ایکس پر لکھا کہ ہاتھرس میں ہوئے حادثے کے حوالے سے انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔

بتادیں کہ پی ایم مودی نے ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ پی ایم نے کہا کہ ہاتھرس میں بہت سے لوگوں کی المناک موت ہوئی ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ  کرناٹک، یوپی اور راجستھان میں پچھلی بار کے مقابلے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے وقت میں تین ریاستوں مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات میں ہمیں پچھلی اسمبلی میں تین ریاستوں میں ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

پی ایم مودی نے راہل گاندھی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے،جھوٹ کا نیا کھیل کھیلا رہا ہے، لیکن ملک جانتا ہے کہ وہ ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں ضمانت پر ہیں، او بی سی پر تبصروں کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے گئے ہیں۔

بابا صاحب کی طرح دلت لیڈر بابو جگ جیون رام کو بھی ان کا حق نہیں دیا گیا۔ ایمرجنسی کے بعد جگ جیون رام کے پی ایم بننے کا امکان تھا۔ اندرا گاندھی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جگ جیون رام کسی بھی قیمت پر وزیر اعظم نہ بنیں۔

یہ ملک صدیوں سے شکتی کی پوجا کرنے والا ہے۔ یہ بنگال ماں درگا، ما کالی کی پوجا کرتا ہے، آپ اس شکتی کی تباہی کی بات کرتے ہو۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہندو دہشت گردی کی اصطلاح تیار کرنے کی کوشش کی۔ اگر ان کے دوست ہندو مذہب کا موازنہ ڈینگی اور ملیریا جیسے الفاظ سے کریں تو یہ ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔

آج، گزشتہ 10 سالوں میں، ہندوستان ایسی حالت پر پہنچ گیا ہے کہ ہمیں خود سے مقابلہ کرنا ہے، اپنا ریکارڈ توڑنا ہے اور ترقی کے سفر کو اگلے درجے پر لے جانا ہے۔ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں جو رفتار حاصل کی ہے، اب مقابلہ اس کو تیز رفتاری پر لے جانے کا ہے۔

مارکیٹ ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ ہنڈنبرگ اور اینڈرسن نے SEBI ایکٹ، SEBI کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز کے تحت دھوکہ دہی کی روک تھام اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔