Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اپوزیشن پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کے معاملے میں سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سوال کرنا ہمارا فرض ہے۔ اگر آپ ہم پر الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اس پر سیاست کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت اجتماعی طور پر عام لوگوں کے خدشات کو بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بورڈ کے ترجمان نے شاہی عید گاہ ٹرسٹ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس معاملہ میں عید گاہ ٹرسٹ کی بھرپور مدد کرے گا اور اس کی لیگل کمیٹی ہر طرح کی قانونی مدد پہنچائے گی۔

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج اور اسماگ اسٹک جلانے والے چاروں ملزمین کو آج پٹیالہ ہاوس کورٹ میں پیش کیا گیا ہے ۔اس دوران عدالت سے ان تمام ملزمان کی تحویل کی اپیل کی جارہی ہے۔ دہلی پولیس نے تمام چاروں ملزمین کو پٹیالہ ہاوس کورٹ میں پیش کرکے 15دنوں کی ریمانڈ کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل حماس جنگ میں امریکہ بری طرح سے پھنستا چلا جارہا ہے۔بائیدن انتظامیہ کے سامنے اس وقت آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ کل تک جو لوگ بائیڈن کے ساتھ تھے وہ اب بائیڈن کے خلاف ہوتے چلے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک نیا گروپ جو منظرعام پر آیا ہے وہہ بائیڈن انتظامیہ …

واضح رہے فیشن برانڈ ‘زارا'کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔ فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ انتظامیہ کو پندرہ دن قبل ہی ایسی اطلاع ملی تھی کہ 13 دسمبرکے موقع سے ایوان کے قریب ہنگامہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی سیکورٹی انتظامیہ نے بہت زیادہ احتیاط سے کام نہیں لیا جس کی وجہ سے یہ سب آج ممکن ہوپایا۔اس بیچ اگلے حکم تک پارلیمنٹ میں وزیٹر پاس پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر ویشنو دیو سائے کی آج حلف برداری ہوئی ہے۔ رائے پور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نئے وزیراعلیٰ کو چھتیس گڑھ کی گورنر نےحلف دلایا ، ،سی ایم ویشنو کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کے بطور ارون ساو نے حلف اٹھایا۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کی ہدایت پر اے ایس آئی کو آج عدالت میں رپورٹ پیش کرنی تھی۔ تاہم زیادہ  بی پی کی وجہ سے سینئر اے ایس آئی افسر کی طبیعت ناساز ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے 1 ہفتے کا مزید وقت مانگا گیا ہے۔

پنکج چودھری نے کہا کہ فنانس سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو نیشنل پنشن سسٹم کے تحت مرکزی ملازمین کی پنشن کے معاملے کا مطالعہ کر رہی ہے۔ یہ کمیٹی این پی ایس کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دیکھ رہی ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ہفتے کے روز شہزادہ فرحان نے اسرائیل اور حماس جنگ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن میں بلنکن سے علیحدہ ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکام نے "تشدد کی رفتار کو کم کرنے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے تشدد پر قابوکو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔