Rahmatullah
Bharat Express News Network
Owaisi reaction on UAE Hindu Temple: اویسی کا یواے ای میں مندر کی تعمیر پربڑا بیان،کہا جس دن میں یو اے ای کا بادشاہ بنوں گا تب……
پی ایم مودی نے 14فروری کو بسنت پنچمی کے دن ابوظہبی میں بنائے گئے اس پہلے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔ گزشتہ جمعہ (1 مارچ)سے مندر کو عام لوگوں کے لیے بھی کھول دیا گیا۔ یہ مندر 700 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ بوچاسن کے رہائشی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھانے مندر کی تعمیر کروائی ہے۔
Arvind Kejriwal reply on ED Summons: کجریوال کے بدل گئے تیور ،ای ڈی کے آٹھویں سمن پر آج بھی نہیں ہوئے پیش لیکن لیا ایک بڑا فیصلہ
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق،عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کی جانب سے ای ڈی کو جواب بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سمن غیر قانونی ہے۔ اس کے بعد بھی وہ انہیں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ سی ایم اروند کجریوال نے ای ڈی سے 12 مارچ 2024 کے بعد کی تاریخ مانگی ہے۔
CM Yogi Adityanath Death Threat: یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اُرانے کی ملی دھمکی،فون آتے ہی کنٹرول روم میں افراتفری بڑھ گئی
آپ کو بتا دیں کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی دینے والے اس معاملے میں اب تک سینٹرل زون کے مہانگر کوتوالی میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ادھم سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔دھمکی دینے والے تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔
Haj Suvidha App launched: عازمین حج کیلئے مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ تیار،حج 2024کو کچھ خاص بنانے کی تیاری تیز
مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے حج گائیڈ -2024 بھی جاری کیا جو عازمین کو حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں عازمین کے لیے حج سویدھا ایپ کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ گائیڈ 10 زبانوں میں شائع کی گئی ہے اور تمام عازمین حج کو جاری کی جائے گی۔
PM Shehbaz Sharif first speechکشمیر میں کشمیریوں کا اور غزہ میں فلسطینیوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن پوری دنیا خاموش ہے:شہباز شریف
اتوار کے روز، اپوزیشن کے نعروں کے درمیان، شہباز نے نو منتخب پارلیمنٹ میں آرام سے اکثریت حاصل کر لی تھی۔ جیسے ہی وہ پاکستان کی نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے، شہباز شریف نے پاکستان کی طے شدہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وہی پرانے کشمیر کے مسئلے کو اٹھادیا۔
Shehbaz Sharif elected prime minister of Pakistan: شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم منتخب،عمران خان کو لگا زبردست جھٹکا
پاکستان مسلم لیگ نون اوران کے اتحادی کی طرف سے نامزد سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر ایوان میں اکثریت کے ساتھ پاکستان کے 33ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی ایوان میں ووٹنگ کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے حق میں 201ووٹ پڑے ہیں۔
Dr Harsh Vardhan quits politics: ٹکٹ نہ ملنے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سیاست کو کہا الوداع،بی جے پی نے چاندنی چوک سےپروین کھنڈیلوال کو بنایا ہے امیدوار
ڈاکٹر ہرش وردھن نے لکھا کہ میں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیاہے۔ اب میں اپنی جڑوں میں لوٹنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ پچاس سال پہلے جب میں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی خواہش کے ساتھ کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا تو انسانیت کی خدمت میرا نصب العین تھا۔
Pawan Singh Rejected BJP Ticket: پون سنگھ نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، آسنسول سیٹ سے الیکشن لڑنے سے کیا انکار،پارٹی کو لوٹایا ٹکٹ
پون سنگھ نے پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنائے جانے کے بعد اپنی ہی پارٹی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی لسٹ میں آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا ،جہاں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا کے ساتھ مقابلہ متوقع تھا لیکن اس سے پہلے ہی پون سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے رہنماوں کو ملی بڑی سزا
فہرست سامنے آنے کے بعد جن اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کینسل ہوئے ہیں ان کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں چار ایسے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے بیانات اور سرگرمیوں نے انہیں نہ صرف تنازعات میں الجھایا بلکہ بی جے پی کی بدنامی بھی کی۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں پرگیہ ٹھاکر، پرویش صاحب سنگھ ورما، رمیش بدھوری اور جینت سنہا شامل ہیں۔
Kashmiri journalist Asif Sultan re-arrested: پانچ سال جیل کی سزا کاٹ کر گھر پہنچے کشمیری صحافی آصف سلطان کو 3 گھنٹے بعد دوبارہ کرلیا گیا گرفتار
ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے 78 دن کے بوجھل طریقہ کار کے بعد ان کی رہائی کی منظوری دی تھی ۔لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں دوبارہ بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔آصف سلطان سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے کشمیری صحافی ہیں جنہوں نے ملک بھر کی مختلف جیلوں میں 2,013 دن گزارے ہیں۔