Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر حکومت میرے بیان کو جھوٹا قرار دے کر کہے کہ 100 کروڑ لوگوں کے انتظامات کی کوئی بات نہیں ہوئی تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگ مہا کمبھ میں نیکی(پُنیہ) کمانے آئے تھے لیکن لاشیں لے کر جارہے ہیں۔

یا درہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار، ہم غیر قانونی تارکین وطن کا سراغ لگا رہے ہیں، انہیں فوجی طیاروں میں لوڈ کر رہے ہیں، اور انہیں واپس بھیج رہے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔

سیو دی چلڈرن کے ایک اور جائزے کے مطابق افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی تقریباً دو کروڑ 40 لاکھ افراد کو آنے والے مہینوں میں غربت اور غذائی عدم تحفظ سے بچنے کے لیے نقد رقم اور خوراک کی فراہمی جیسی انسانی امداد کی اشد ضرورت ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نجیم کو چار مختلف مواقع پر مسلمانوں کے عقائد کے خلاف توہین کے اظہار کے تحت نفرت انگیز جرائم کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وکیل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق استعمال کریں گے۔

شنکراچاریہ نے کہا، 'اگر کوئی حقیقت پسندانہ بات ہے تو وہ آکر مجھے بتا سکتے ہیں۔ ہم اسے قبول کریں گے لیکن اگر آپ اسے دبانے کی کوشش کریں گے تو یہ غلط ہے۔ اگر آپ کہیں کہ لاشیں افواہ ہیں تو آپ کو کھیتوں میں لاشوں کے دفن ہونے اور مردہ خانے میں سڑنے کے بارے میں سننا چاہیے۔

ملک بھر میں صرف تین ریاستوں میں کانگریس اپنے بل بوتے پر حکومت چلا رہی ہے۔ ان ریاستوں میں کرناٹک، ہماچل پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہماچل پردیش کانگریس میں بھی بغاوت دیکھنے میں آئی تھی۔

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے میلے میں موجود تھے۔ اس موقع پر اوپیندر رائے کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ معروف فلم ساز، ہدایت کار اور مصنف پرکاش جھا نے بھارت ایکسپریس کے بھارت لٹریچر فیسٹیول کے اسٹال کا افتتاح کیا۔

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ ان میں گمراہ کن اشتہارات، توہین اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی جیسے معاملات شامل ہیں۔ ان معاملات میں سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور پتنجلی کو راحت دی ہے۔

جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی تجاویز پیش کی گئیں تھی جن میں سے 44 ترامیم پر بحث ہوئی اور اکثریت کی بنیاد پر کمیٹی نے این ڈی اے اراکین کی 14 ترامیم کو منظور کر لیا۔