Bharat Express

Sanjay Nirupam Expelled: سنجے نروپم پر کانگریس کی بڑی کارروائی، پارٹی سے 6 سال کے لئے معطل

سنجے نروپم کو کانگریس نے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی نے اسٹارپرچارکوں کی فہرست سے سنجے نروپم کا نام ہٹا دیا تھا۔

کانگریس کے سابق لیڈر سنجے نروپم ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں شامل ہوگئے۔

Lok Sabha Election 2024: مہاراشٹر کے سینئرلیڈرسنجے نروپم کوکانگریس نے بدھ (3 اپریل) کو پارٹی سے نکال دیا۔ انہیں 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کیا گیا ہے۔ پارٹی مخالف بیان بازی کرنے کے سبب سنجے نروپم پرکارروئی کی گاج گری ہے۔ دراصل، ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ سے متعلق سنجے نروپم نے تبصرہ کردیا تھا۔ ان کا بیان پارٹی کو ٹھیک نہیں لگا۔ شیوسینا (غیرمنقسم) سے اپنے سیاسی کیریئرکی شروعات کرنے والے سنجے نروپم نے سال 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن جیتا تھا۔ مہاراشٹرکانگریس نے بدھ کو ہی پارٹی سے نکالنے کی تجویزمنظورکی تھی۔

سنجے نروپم کا ٹوئٹ

اس سے پہلے سنجے نروپم نے ٹوئٹ کیا، ’’سنگین مالی بحران کا سامنا کررہی پارٹی میرے لئے کاغذ-کالم اورتوانائی برباد نہ کرے۔ اس کا استعمال پارٹی کو بچانے کے لئے ہونا چاہئے۔ میں نے پارٹی کو جو ڈیڈ لائن دی تھی، وہ آج ختم ہو رہی ہے۔ میں کل اپنے اگلے قدم کے بارے میں بتاوں گا۔‘‘ سنجے نروپم کو کانگریس کے اسٹارپرچارکوں کی فہرست سے ہٹائے جانے کے بعد ریاستی صدرنانا پٹولے نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کارروائی شروع کردی ہے اورایک دو دنوں میں فیصلہ لے لیاجائے گا۔

شمال-مغرب سیٹ سے ٹکٹ چاہتے تھے سنجے نروپم؟

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (یوبی ٹی) کے ذریعہ ممبئی کی 6 لوک سبھا سیٹ سے ممبئی-شمال مغرب سیٹ سمیت چارکے لئے اپنے امیدواروں کے اعلان کے بعد سنجے نروپم نے کانگریس کی ریاستی قیادت پرتنقید کی تھی۔ سنجے نروپم شمال-مغرب سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ممبئی شمال سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے سنجے نروپم نے کہا تھا کہ کانگریس قیادت کوشیوسینا (یوبی ٹی) کے آگے دباومیں جھکنا نہیں چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی میں یکطرفہ امیدواراتارنے کے شیوسینا (یوبی ٹی) کے فیصلے کو قبول کرنا کانگریس کو برباد کرنے کی اجازت دینے کے مساوی ہے۔

اس درمیان، سیٹ شیئرنگ سے متعلق مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اتحادیوں کے درمیان مبینہ تعطل کے بارے میں نانا پٹولے نے کہا کہ اس موضوع کو حل کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ ایم وی اے کی میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہا، ’’کانگریس سانگلی، بھیونڈی اورممبئی میں کچھ سیٹ چاہتی ہے۔ ہم انہیں حاصل کرنے کے لئے کام کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔