آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
آئین میں تبدیلی: بی جے پی لیڈر اننت ہیگڑے کے بعد راجستھان کی ناگور لوک سبھا سیٹ سے پارٹی امیدوار جیوتی مردھا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ آئین میں تبدیلی کی بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس ویڈیو کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر نے منگل (2 اپریل) کے روز ٹویٹ کیا، “ہیگڑے کے بعد، ایک اور بی جے پی امیدوار نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔”
‘کیا پی ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں ایم مودی؟‘
پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ آئین میں کیا تبدیلیاں چاہتے ہیں، اور کیا وہ چاہتے ہیں کہ ریاستوں کی حیثیت کو ختم کر دیا جائے، جیسا کہ کشمیر کے ساتھ کیا گیا تھا؟” کیا ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن ختم کیا جائے گا؟ کیا پارلیمانی جمہوریت کو تبدیل کرکے اس کی جگہ صدارتی جمہوریت تو نہیں لانا چاہتے مودی جی؟
हेगड़े के बाद भाजपा की एक और प्रत्याशी ने कहा के संविधान को बदलने की ज़रूरत है और “कठोर निर्णय” की ज़रूरत है।
1. @narendramodi स्पष्ट करें की संविधान में वो क्या बदलाव चाहते हैं, और क्या वो चहते हैं के राज्यों का दर्जा गिरा दिया जाये, जैसे कश्मीर के साथ किया था? क्या जाती की…— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 2, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی اور دیگر سنگھی آئین سے اتنے ہی ناراض ہیں تو پھر وہ آئین کے تحت اقتدار کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے زمین واپس لینا بھی ایک مشکل فیصلہ ہے اور اس کے لیے آئین کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ صرف ہمت اور قوت ارادی کی بات ہے۔
جیوتی مردھا کی ویڈیو وائرل
کانگریس کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا نے راجستھان کی ناگور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جیوتی مردھا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں جیوتی مردھا سخت فیصلے لینے کے لیے آئین میں تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
राजस्थान के नागौर से चुनाव लड़ रही BJP प्रत्याशी ज्योति मिर्धा कहती हैं कि संविधान बदलने के लिए हमें दोनों सदनों में बहुमत चाहिए।
यही बात BJP सांसद अनंत हेगड़े भी कहा , हमें लोकसभा चुनावों में 400 सीट मिली तो संविधान बदल देंगे , आखिर BJP संविधान क्यों बदलना चाहती है ? pic.twitter.com/6CHCSOwXPX
— P L Punia (@plpunia) April 2, 2024
پونیا نے ایک پوسٹ میں کہا بی جے پی ایم پی اننت ہیگڑے نے بھی یہی بات کہی تھی، اگر ہمیں لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں ملیں تو ہم آئین بدل دیں گے، بی جے پی آئین کیوں بدلنا چاہتی ہے؟
بھارت ایکسپریس۔