دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راؤزایوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ پیشی کے لئے عدالت میں جاتے وقت اروند کیجریوال نے میڈٰا سے کہا کہ مودی جی جو کررہے ہیں، وہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا کہ اروند کیجریوال پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے موبائل کا پاس ورڈ نہیں دیا اوراپنا فون بھی نہیں دے رہے ہیں۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ اروند کیجریوال گمراہ کر رہے ہیں اوران کو عدالتی حراست میں بھیج دیا جائے۔
Delhi CM Arvind Kejriwal produced before Special Judge Kaveri Baweja in Rouse Avenue court, at the end of remand period, in Delhi excise policy money laundering case
Enforcement Directorate brought him to court with high security https://t.co/NhlsAJcYXZ
— ANI (@ANI) April 1, 2024
اروند کیجریوال کی حراست آج یعنی یکم اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ کیجریوال کو راؤزایوینیو کورٹ کی اسپیشل جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جمعرات 28 مارچ کو دہلی کے وزیراعلیٰ کی ریمانڈ چاردنوں کے لئے بڑھا دی تھی۔ وہیں ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کورٹ پہنچی ہیں۔
21 مارچ کو ہوئی تھی گرفتاری
ای ڈی نے 21 مارچ کو کیجریوال کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سماعت میں کیجریوال کی سات دنوں کی حراست کی مخالفت کی تھی، لیکن عدالت نے انہیں یکم اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد آج ان کی پیشی ہوگی۔ اب کیجریوال کی ریمانڈ پھر سے بڑھائی جائے گی یا پھرانہیں جیل بھیجا جائے گا، اس پرعدالت اپنا فیصلہ سنائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔