این سی بی نے کیا جعفر صادق کوگرفتار ، تین سالوں میں منشیات کی 45 کھیپ بین الاقوامی مارکیٹ میں پہنچائی
International Drugs Trafficking Investigation Case: این سی بی نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے تفتیشی کیس کے سلسلے میں تامل ناڈو میں مقیم منشیات کے مبینہ ڈیلر جعفر صادق کو گرفتار کیا ہے۔تامل فلموں کے پروڈیوسر صادق کو حال ہی میں حکمراں ڈی ایم کے نے پارٹی سے نکال دیا تھا۔ جعفرصادق ڈی ایم کے کے این آر آئی ونگ کے چنئی ویسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر تھے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں (جعفر صادق)بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پھیلے ہوئے بین الاقوامی منشیات کی سمگلنگ نیٹ ورک کا “ماسٹر مائنڈ اور کنگ پن” قرار دیا ہے۔
ڈی ایم کے نے جعفر کو پارٹی سے نکال دیا
ڈی ایم کے نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر اور چنئی ویسٹ کے سب آرگنائزر(این آر آئی ونگ) جعفر صادق کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ڈی ایم کے نے اتوار کو کہا کہ جعفر صادق کو پارٹی کو بدنام کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا تھا۔
منشیات کیسے پکڑی گی
NCB has apprehended Jaffer Sadiq, the kingpin in the India-Australia-New Zealand Drug trafficking network being investigated by us: Narcotics Control Bureau (NCB)
— ANI (@ANI) March 9, 2024
قابل ذکر بات یہ ہےکہ این سی بی کو نیوزی لینڈ کے کسٹمز حکام اور آسٹریلیا کی پولیس سے خبر ملی تھی کہpseudoephedrine منشیات کی بڑی مقدار خشک ناریل کے پاؤڈر میں چھپا کر دونوں ممالک میں پہنچ رہی ہے۔ امریکہ کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک تک منشیات پہنچنے کا ذریعہ دہلی ہے۔ اس کے بعد پولیس اور این سی بی کے اہلکاروں نے مغربی دہلی میں چھاپے مارے اور ڈرگس کے ساتھ تین لوگوں کو 50 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔
ملزم جن کی شناخت مکیش، مجیب الرحمان اور اشوک کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں منشیات کی 45 کھیپ بین الاقوامی مارکیٹ میں پہنچائی ہے۔ ان کا وزن 3500 کلو ہے اور قیمت 2000 کروڑ روپے ہے۔ جب این سی بی نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ منشیات کے اس بین الاقوامی کارٹیل کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم پروڈیوسر جعفر صادق ہے۔
بھارت ایکسپریس