Bharat Express DD Free Dish

NCB

وزیر داخلہ امت شاہ نے ترکیہ سے بدنام زمانہ منشیات اسمگلر محمد سلیم ڈولا کی بھارت حوالگی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ڈرگ مافیا کے خلاف ”زیرو ٹالرینس“ پالیسی پوری مضبوطی کے ساتھ جاری ہے اور اب جرائم پیشہ عناصر دنیا کے کسی بھی کونے میں چھپ کر نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے اس کامیاب کارروائی پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی بھرپور تعریف کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے یومِ تاسیس پر ‘نشہ مکت بھارت’ کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی کارروائیوں سے منشیات کے نیٹ ورک کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور نوجوانوں کی سلامتی مضبوط ہوئی ہے…

دہلی پولیس اور این سی بی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین دن تک آپریشن چلایا۔ اس کارروائی میں بین الاقوامی سطح پر سرگرم مصنوعی منشیات کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر این سی بی نے دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں نگرانی بڑھا دی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے سابق این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کو ترقی دینے کے حکم کے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے حکم کو چیلنج دینے والی عرضی میں حقائق کو چھپانے پر مرکزی حکومت پر 20,000 روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ جسٹس نوین چاولہ کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے یہ جرمانہ لگایا ہے۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "گجرات اے ٹی ایس اور این سی بی کی جانب سے سمندر میں رات بھر کی گئی کارروائی میں، ایک پاکستانی کشتی مغربی بحیرہ عرب میں پکڑی گئی

اس چھاپہ ماری  کے نتیجے میں کل 149 کلو میفیڈرون (پاؤڈر اور مائع کی شکل میں)، 50 کلوگرام ایفیڈرین اور 200 لیٹر ایسیٹون برآمد ہوئی اور اب تک 07 ملزمین کی گرفتاری ہوئی۔ گاندھی نگر میں گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر امریلی (گجرات) میں ایک اور جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے تمل ناڈو کے فلم پروڈیوسر جعفر صادق کو 2 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ این سی بی نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں رکھنے کو کہا تھا۔

ڈی ایم کے نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر اور چنئی ویسٹ کے سب آرگنائزر(این آر آئی ونگ) جعفر صادق کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ڈی ایم کے نے اتوار کو کہا کہ جعفر صادق کو پارٹی کو بدنام کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارٹی سے  نکالا گیا تھا۔

منشیات سے پاک ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسیوں نے منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کی ہے۔ این سی بی، نیوی اور اے ٹی ایس گجرات پولیس کی کارروائی میں ہزاروں کیلو منشیات ضبط کی گئی ہے۔

بھارتی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران 3300 کلو گرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔