ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا۔ (فائل فوٹو)
Mahua Moitra confidential information leak case: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سابق رکن پارلینٹ مہوا موئترا نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں ان سے متعلق معلومات کو میڈیا سے لیک کرنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے معاملہ محفوظ کر لیا۔ سماعت ختم کرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ مہوا موئترا کی درخواست کے بارے میں حکم 23 فروری کو دیا جائے گا۔ معاملے میں مہوا موئترا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مہوا موئترا کوسمن کی اطلاع ملنے سے پہلے ہی یہ معلومات میڈیا نے شائع کی تھی۔
معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سبرامنیم نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ متعلقہ اخبارمیں حقائق پر مبنی دعوے کئے گئے تھے۔ آپ عوامی شخصیت ہیں۔ یہ محض حقیقت پرمبنی دعویٰ ہے۔ ساتھ ہی ان کی دوسری وکیل ریبیکا جان نے کہا کہ ای ڈی کسی بھی قسم کی تحقیقات کرنے کے لئے آزاد ہے، لیکن ان کی تحقیقات سے متعلق معلومات کو ان کے سامنے عام کرنا درست نہیں ہے۔ وکیل نے ای ڈی پرمہوا موئترا کے بارے میں خفیہ اور حساس معلومات بغیر کسی پریس ریلیزکے شیئر کرنے کا الزام لگایا۔
درخواست گزار ایک سرکاری افسر
دوسری جانب اخبار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ درخواست گزارایک پبلک آفیسرہے۔ وہ ایسے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں، جو پبلک ڈومین میں ہیں۔ اس طرح یہ معاملہ اب عوامی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹ ذرائع پر مبنی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی نے مہوا موئترا کو بھی سمن جاری کیا ہے جو فیما کیس سے متعلق ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




