Bharat Express

ICC Under 19 World Cup Team: ٹیم انڈیا انڈر-19 ورلڈ کپ ہار گئی، لیکن 4 کھلاڑیوں کی ملا یہ انمول تحفہ، پوری دنیا کے کھلاڑیوں کو چھوڑ دیا پیچھے

انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کو ہارملی۔ خطابی مقابلے میں آسٹریلیا 79 رنوں سے جیت گیا۔ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی، لیکن فائنل میں اس نے کئی ایسی غلطیاں کیں، جس کا خمیازہ اسے فائنل میں بھگتنا پڑا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھلے ہی انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہارگئی، لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اس کے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی۔ اسی شاندارکارکردگی کے بعد آئی سی سی نے اس کے کھلاڑیوں کو ایک بڑا اورانمول تحفہ دیا ہے۔ آئی سی سی نے پیرکوانڈر-19 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کل 12 کھلاڑی منتخب کئے گئے۔ اس ٹیم میں ہندوستان کے چارکھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

4 کھلاڑی آئی سی سی کی بیسٹ ٹیم میں شامل

ٹیم انڈیا کے کپہتان ادے سہارن، آل راونڈرمشیرخان، بلے باز سچن دھس اوربائیں ہاتھ کے اسپنرسومیا پانڈے آئی سی سی کی بیسٹ پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان ہیو ویبگن کو ٹورنا منٹ کی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹیم کا سلیکشن میڈیا، براڈکاسٹرزاورآئی سی سی کے نمائندوں کے پینل نے کیا۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے صرف 3 کھلاڑی منتخب ہوئے تھے۔ اس ٹیم میں جنوبی افریقہ کے دواورویسٹ انڈیزاورپاکستان کے ایک ایک کھلاڑی کو جگہ ملی۔

ادے سہارن رہے ٹاپ اسکورر

ٹیم انڈیا کے کپتان ادے سہارن ٹورنا منٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 7 اننگوں میں 56 سے زیادہ کی اوسط سے 397 رن بنائے۔ سہارن کے بلے سے ایک سنچری اورتین نصف سنچری نکلی۔ مشیرخان نے بھی کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے 60 کی اوسط سے 360 رن بنائے۔ اس کھلاڑی نے دو سنچری لگائی۔ مڈل آرڈر بلے باز سچن دھس نے بھی 7 میچوں میں 60 سے زیادہ کی اوسط سے 303 رن بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 116 سے زیادہ کا رہا۔ اس ٹورنا منٹ میں 300 سے زیادہ رن بنانے والے کسی بلے باز کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے زیادہ کا نہیں رہا۔ سچن دھس کے اس کے علاوہ ایک سنچری اورایک نصف سنچری بھی لگائی۔ گیند بازی میں سومیا پانڈے کا جلوہ رہا۔ اس کھلاڑی نے 7 میچون میں 18 وکٹ حاصل کئے۔ ان کا اکنامی ریٹ بھی محض 2.68 رن فی اوور رہا۔

انڈر-19 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم

لوان ڈی پرٹوریس، ہیری ڈکسن، مشیرخان، ہویوویبگن، ادے سہارن، سچن دھن، ناتھن ایڈورڈ، کیلم ولڈر، عبید شاہ، کوئنا مافاکا، سومیا پانڈے، جیمی ڈنک (12ویں کھلاڑی۔

بھارت ایکسپریس۔