Bharat Express

Chandigarh Mayor Election Result: پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر بڑا حملہ، کہا- ‘بلدیاتی الیکشن میں اس حد تک جاسکتی ہے تو…’

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں جمہوریت کو جس طرح سے کچلا گیا، وہ پورے ملک کے سامنے ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی (فائل فوٹو)

Chandigarh Mayor Election Result 2024: چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں بی جے پی کو جیت ملی ہے۔ عام آدمی پارٹی-کانگریس (انڈیا الائنس) کے امیدوارں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کے منوج کمارسونکرکو 16 ووٹ ملے جبکہ انڈیا الائنس کے امیدوارکلدیپ کمارکو صررف 12 ووٹ ملے۔ جبکہ 8 ووٹ منسوخ کردیئے گئے۔ ووٹوں کو منسوخ کئے جانے پر عام آدمی پارٹی-کانگریس امیدواروں نے زبردست ہنگامہ کیا ہے اور بی جے پی پر دھاندلی کرکے الیکشن جیتنے کا الزام لگایا ہے۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی پرزبردست حملہ بولا ہے۔

پرینکا گاندھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرٹوئٹ کرکے کہا کہ چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں جمہوریت کو جس طرح سے کچلا جار ہا ہے، وہ پورے ملک کے سامنے ہے۔ اقتدار کے لئے ضوابط، قانون، جموریت، اس کے وقار اورآئین کو طاق پررکھ دیا۔ ملک کی عوام دیکھ رہی ہے کہ شہرتک کے الیکشن میں بھی اپوزیشن اورعوام کی آواز کو کھلے عام دبایا جا رہا ہے۔ اگربلدیاتی انتخابات میں وہ اس حد تک جاسکتے ہیں تو ریاستی اورسینٹرل الیکشن میں عوام بھروسہ کیسے کرے؟ عوام میں بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات پھیل رہے ہیں۔

 

کیجریوال سمیت پوری عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے لگایا یہ الزام

وہیں عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سمیت عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران نے بی جے پی پر جمہوریت کا قتل کئے جانے کا الزام لگایا۔ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے ان پرانتخابی عمل میں دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کرکے کہا کہ اگر یہ لوگ میئرالیکشن میں اس سطح پرگرسکتے ہیں، تو وہ نیشنل الیکشن (لوک سبھا الیکشن) میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ یہ بہت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Chandigarh Mayor Election Result 2024: انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا، بی جے پی نے پھر لہرایا جیت کا پرچم، نتائج جان کر اڑ جائیں گے ہوش

عام آدمی پارٹی-کانگریس نے ہائی کورٹ کا لیا سہارا

دراصل، منگل (30 جنوری) کو ہوئے الیکشن میں بی جے پی امیدوار منوج سونکرنے عام آدمی پارٹی اورکانگریس امیدوارکلدیپ کمار کو ہرا دیا ہے۔ اس کے بعد الائنس نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ الائنس کے لیڈران کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے 20 میں سے 8 ووٹوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے امیدوار منوج سونکرکوفاتح قراردیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read