Bharat Express

Chandigarh Mayor Election

سینئرمیئر کے لئے بی جے پی کی کلجیت سندھو نے انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو ہرایا جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے بی جے پی کے راجندرسنگھ نے نرملا دیوی کو ہرا دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر انل مسیح کے ذریعہ اِن ویلیڈ یعنی غیرقانونی قراردیئے گئے ووٹوں کو ویلیڈ قراردیا ہے اور پھر عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمارکو میئرعہدے پرجیت مل گئی۔

چنڈی گڑھ میئرالیکشن کے معاملوں میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی قیادت والی تین رکنی بینچ معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ 30 جنوری 2024 کو عام آدمی پارٹی نے انل مسیح کا ویڈیو شیئر کیا تھا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس میں پارٹی کی جانب سے بیلٹ پیپرز میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑنے انل مسیح کو پھٹکار لگائی۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی کل پھرسماعت ہوگی۔

چنڈی گڑھ میئر الیکشن سے متعلق بڑا کھیل ہوگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تین کونسلروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تینوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کونسلروں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔

الیکشن کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سی جے آئی نے کہا تھا کہ آفیسر بیلٹ پیپر کو کیسے خراب کر سکتا ہے؟ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

سپریم کورٹ  نے پیر کے روزہوئی سماعت کے دوران کہا کہ ریٹرننگ آفیسر پرمقدمہ چلنا چاہئے۔ کیا ریٹرننگ آفیسراسی طرح سے الیکشن کراتے ہیں؟ یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے یہ بھی کہا کہ معاملے میں ایک مناسب حکم کی ضرورت تھی، جسے جاری کرنے میں ہائی کورٹ ناکام رہا ہے۔ ہم حکم دیتے ہیں کہ چنڈی گڑھ میئر کارپوریشن الیکشن کا پورا ریکارڈ ہائی کورٹ رجسٹرار جنرل کے پاس ضبط کرلیا جائے اور بیلٹ پیپر، ویڈیو گرافی کو بھی محفوظ رکھا جائے۔

آج دہلی میں وزیر اعلی کیجریوال اور بھگونت مان کی قیادت میں ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکلے اور بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کیا۔