Bharat Express

Chandigarh Mayor Election Result 2024: انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا، بی جے پی نے پھر لہرایا جیت کا پرچم، نتائج جان کر اڑ جائیں گے ہوش

چنڈی گڑھ میئرالیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان الائنس ہوا تھا۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے کل 20 کونسلرتھے۔ اس کے باوجود انہیں اس الیکشن میں ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں اِن ویلیڈ بتائے گئے 8 ووٹوں کو سپریم کورٹ نے درست تسلیم کیا ہے۔

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کونسلرمنوہرسونکرچنڈی گڑھ کے نئے میئرمنتخب کرلئے گئے ہیں۔ پیرکے روزمیئرکے لئے ہوئے الیکشن میں انہیں 16 ووٹ ملے جبکہ عام آدمی پارٹی کے امیدوارکلدیپ ٹیٹا کے کھاتے میں 12 ووٹ آئے۔ کانگریس نے اپنے میئرامیدوارجسبیرسنگھ بنٹی کی پرچہ نامزدگی واپس لے کرکلدیپ ٹیٹا کو حمایت دے کربی جے پی کا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

قابل ذکرہے کہ چنڈی گڑھ میئرالیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان الائنس ہوا تھا۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے کل 20 کونسلرتھے۔ اس کے باوجود انہیں اس الیکشن میں ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں مجموعی طورپر 35 کونسلرہیں۔ میئرالیکشن میں ان 35 ووٹوں کے علاوہ رکن پارلیمنٹ کا بھی ووٹ قابل قبول ہوتا ہے۔ ان میں بی جے پی کے میئرامیدوارکو 16 ووٹ ملے ہیں جبکہ انڈیا الائنس کے امیدوارکو صرف 12 ووٹ ملے۔ 8 ووٹ کینسل ہوگئے، جوکافی حیران کن ہے۔ اس طرح سے بی جے پی نے انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

کانگریس اورعام آدمی پارٹی کا ہنگامہ

چنڈی گڑھ میئرالیکشن کے اس نتائج کوانڈیا بلاک کا لٹمس ٹسٹ مانا جا رہا تھا۔ ایسے میں پہلے ہی ٹسٹ میں انڈیا الائنس کو ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے کئی کونسلروں کے ووٹ کینسل ہوگئے ہیں، جس کے بعد سے کارپوریشن میں جم کرہنگامہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Cipher Case: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا

بی جے پی کی یہ بڑی جیت

چنڈی گڑھ میئرکے لئے صبح 10 بجے سے الیکشن شروع ہونا تھا، لیکن پریزائیڈنگ افسرانل مسیح 38 منٹ کی تاخیرسے پہنچے۔ اس کے بعد الیکشن کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران سبھی کونسلروں کوووٹنگ کا طریقہ سمجھایا گیا۔ ووٹنگ شروع ہونے کے بعد چنڈی گڑھ کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیرنے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد وارڈ سیریل نمبر سے تمام دیگر کونسلروں نے ووٹ ڈالا۔ تقریباً پونے دو گھنٹے تک ووٹنگ کا عمل چلا اورساڑھے 12 بجے تک سبھی 36 ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی، جس میں بی جے پی نے جیت حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس۔