Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2024: ٹیم انڈیا کا ٹی-20 ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ آئرلینڈ سے، پاکستان سے اس دن ہوسکتا ہے مقابلہ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم انڈیا اپنا پہلا مقابلہ 5 جون کو کھیل سکتی ہے۔ وہیں پاکستان سے اس کا مقابلہ 9 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 9 جون کو مقابلہ کھیلا جاسکتا ہے۔

Team India T20 WC Schedule: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں اب زیادہ دن باقی نہیں بچے ہیں۔ 5 ماہ بعد اس ٹورنا منٹ کا آغازہوگا اور جنون دیکھنے کو ملے گا۔ جلد ہی اس کا شیڈول بھی سامنے آنے والا ہے۔ حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ٹی-20 ورلڈ کپ کا شیڈول طے ہوگیا ہے اور ہندوستانی ٹیم 5 جون سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہاں ہندوستان-پاکستان کے ٹی-20 ورلڈ کپ مقابللے کی تاریخ بھی 9 جون طے ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

اسپورٹس تک کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 جون سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو کھیلے گی۔ اس دن اس کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔ وہیں 9 جون کو ٹیم انڈیا اپنے حریف پاکستان کے خلاف میدان میں ہوگی۔ گروپ اسٹیج میں ٹیم انڈیا کے تین مقابلے نیویارک میں ہونے کا امکان ہے۔

ایسا ہے ٹی-20 ورلڈ کپ کا فارمیٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہاں 5-5 ٹیموں کے چارگروپ ہوں گے۔ ہرگروپ سے ٹاپ-2 ٹیمیں سپر-8 کے اسٹیج میں پہنچے گی۔ یہاں چارچار ٹیمیوں کے دو گروپ ہوں گے۔ یہاں ہرٹیم اپنے گروپ کی ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی۔ یعنی اس اسٹیج میں بھی ہرٹیم کے تین تین میچ آئیں گے۔ اس کے بعد ٹاپ-2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

ایسا ہوسکتا ہے ٹیم انڈیا کا شیڈول

5 جون: ہندوستان بنام آئرلینڈ (نیویارک)

9 جون: ہندوستان بنام پاکستان (نیویارک)

12 جون: ہندوستان بنام یوایس اے (نیویارک)

15 جون: ہندوستان بنام کناڈا (فلوریڈا)

ویسٹ انڈیز اوریوایس اے کو ملی ہے میزبانی

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اوریوایس اے کو ملی ہے۔ ان دونوں کی مشترکہ میزبانی میں یہ پورا ٹورنا منٹ کھیلا جانا ہے۔ آئی پی ایل کے ٹھیک بعد 4 سے 30 جون کے درمیان اس ورلڈ کپ کے سبھی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اپریل میں اس کے لئے ٹیمیں اپنی اسکواڈ کا اعلان کرنا شروع کردیں گی۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read