Bharat Express

Delhi Fire News: دہلی کے گوپال داس بلڈنگ میں خطرناک آتشزدگی، موقع پر پہنچی 16 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں

دہلی کے کناٹ پولیس واقع گوپال داس بلڈنگ میں خطرناک آتشزدگی کی اطلاع ہے۔ موقع پر افراتفری کا ماحول ہے۔

دہلی کے گوپال داس بلڈنگ میں خطرناک آتشزدگی سے ہنگامہ مچ گیا۔

Delhi Fire News: دہلی کے کناٹ پلیس واقع گوپال داس بلڈنگ میں خطرناک آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی دہلی دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ نے موقع پر16 فائربریگیڈ گاڑیوں کو روانہ کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق، آگ لگنے کے بعد سے موقع پر افراتفری کا ماحول ہے۔ فائرملازمین آگ پرقابو پانے کی مشقت کر رہے ہیں۔ فی الحال، آگ سے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی کے کناٹ پلیس میں دوپہر میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ راجدھانی کے بارا کھمبا روڈ واقع گوپال داس ٹاور میں آگ لگی ہے۔ جب اس عمارت کے ٹاپ فلورسے دھواں اٹھنے لگا تو لوگوں کوآتشزدگی کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس کے بعد آس پاس کی عمارت میں رہنے والے لوگوں نے اس کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی۔ 15 گاڑیوں کے ساتھ فائربریگیڈ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اورآگ پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔

گوپال داس بلڈنگ کے ٹاپ فلورپرلگی آگ

گوپال داس ٹاور کے ٹاپ فلورمیں آگ لگنے کی وجہ سے فائربریگیڈ کو کافی محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ فائربریگیڈ کے ملازمین آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بتایا جار ہا ہے کہ بلڈنگ کے جس گھرمیں آگ لگی ہے، اسے کافی نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔ آگ پرقابو پانے کے بعد اس معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

آگ لگتے ہی بجنے لگا فائرالارم

میڈیا رپورٹ کے مطابق، کناٹ پلیس کی اس کثیرمنزلہ عمارت کے 11ویں فلورمیں آگ لگی ہے۔ آگ لگتے ہی ٹاور کا فائرالارم بج گیا تھا۔ اس کے بعد سارے سیکورٹی ملازمین اور بلڈنگ کے لوگ محفوظ باہرآگئے ہیں۔ اس حادثہ میں کسی کے جانی نقصان یا جھلسنے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read