نائب صدر اپنی میمکری پر ناراض ، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا
Chairman angry at mimicry: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کو اپنا مذاق اڑانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نائب صدر کی ممیکری کر رہے تھے۔ اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی کا ہنستے ہوئے ویڈیو بنا رہے تھے۔ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے معاملے پر مرکزی حکومت کو گھیرنے والی کانگریس خود اس معاملے پر گھیرے میں آگئی ہے۔ جہاں بی جے پی لیڈر کانگریس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اب نائب صدر نے بھی اس سلسلے میں راہل گاندھی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
چیئرمین میمکر پر ناراض
راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران چیرمین جگدیپ دھنکھڑاپنی میمکری کو لے کر کافی اداس نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ دھنکھڑنے کانگریس لیڈر ڈگ وجے سنگھ سے کہا، ‘آپ ایک تجربہ کار لیڈر ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ یہ 138 سال پرانی پارٹی ہے، کیا ہواہے؟ آپ کچھ جانتے ہو۔آپ کی خاموشی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ کھڑگے جی کی خاموشی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ وہ اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدر ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ اگر کسی شخص کو ویڈیو گرافی کرنے میں مزہ آتا ہے، اسے بڑھاتا ہے، تو یہ ہمارا لکچر ہے کیا ؟ کیا لیول اس قدر گرگیا ہے؟
یہ بھی پڑھیس:ایودھیا کی جگہ ہماری تھی،اس کے بدلے میں مسجد کے لیے الگ زمین ہمیں منظور نہیں:مولانا ارشد مدنی
اپوزیشن کا مطالبہ کیا ہے؟
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی مسلسل معطلی کے معاملے پر حملہ آور ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اہم بلوں کو بغیر کسی بحث کے منظور کروانا چاہتی ہے۔ اسی لیے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ 150 ایم پی باہر بیٹھے ہیں، لیکن کوئی بحث نہیں ہو رہی ہے۔ اڈانی پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔ بے روزگاری پر کوئی بحث نہیں ہوگی، رافیل پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔ اس پر ٹی وی پر بات کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس