Bharat Express

PM Modi In Parliamentary Board Meeting: ’’لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے ہوجائیں کمربستہ‘‘پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ کو وزیر اعظم مودی کی نصیحت

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں جاکر مستفضین سے رابطہ کریں اور لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بتائیں۔ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے والہانہ استقبال کیا۔

PM Modi In Parliamentary Board Meeting: وزیراعظم نریندرمودی نے ہندی ہارٹ لینڈ کی تین ریاستوں میں ملی جیت کو کارکنان کو وقف کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پارٹی کو جوتین ریاستوں میں جیت ملی ہے، وہ کارکنان کو وقف ہے۔ وزیراعظم مودی نے جمعرات (7 دسمبر) کو بی جے پی کی پارلیمانی میٹنگ میں یہ باتیں کہیں۔ تین ریاستوں میں ملی جیت کے بعد ہو رہی اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈران اس میٹنگ میں موجود رہے۔

وزیراعظم مودی نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی سے عوام کے درمیان جائیں اور 2024 کے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کارکنان کووقف ہے۔ ریاست کے تمام کارکنان نے محنت کی ہے۔ سرکاری اسکیموں کوعوام تک پہنچایا گیا ہے۔ پارلیمانی میٹنگ میں پی ایم مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان مہم پربھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کوڈرون فراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے جیت کا فیصد بہت بہتررہا ہے۔

 مجھے نہ کہیں مودی جی: وزیراعظم

دراصل، وزیراعظم مودی جیسے ہی پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پہنچے۔ وہی بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے ‘مودی جی کا استقبال ہے’ کا نعرہ لگانا شروع کردیا ہے۔ تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے پورا حال گونج اٹھا۔ اس کے بعد جب وزیراعظم مودی کو لیڈران کو خطاب کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنے استقبال سے متعلق بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو جیت ملی ہے، یہ کسی ایک شخص کی جیت نہیں ہے، بلکہ تنظیم کی جیت ہے۔ مجھے مودی جی بلاکرعوام سے دور نہیں کیا جائے۔ میں صرف مودی ہوں۔

   -بھارت ایکسپریس