Bharat Express

Controversial statement of CM Ashok Gehlot on ED: ملک کی سڑکوں پر کتوں سے زیادہ ای ڈی والے گھوم رہے ہیں:اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو اپنے نشان کمل میں آئی ٹی اور ای ڈی کا نشان بھی شامل کرنا چاہیے۔چونکہ ای ڈی اب بی جے پی کا حصہ بن چکی ہے ۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جمعہ (27 اکتوبر) کو ای ڈی کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک  ریاست کے وزیر اعلیٰ کو یہ  کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک کی سڑکوں پر کتوں سے زیادہ ای ڈی والے گھوم رہے ہیں۔اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک انتخابی ریاست کے وزیر اعلیٰ کو یہ کہنا پڑرہاہے کہ ای ڈی اس ملک میں کتوں سے زیادہ گھوم رہی ہے۔ کسی بھی ملک کے لیے اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر غصہ آتا ہے کہ کانگریس نے 76 سال تک  جس ملک کو متحد رکھا۔ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو شہید ہونا پڑا اس ملک کی یہ حالت ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بنادیا۔ پاکستان کو دو ٹکڑے کر دیا۔ یہ لوگ (بی جے پی) آج اندرا گاندھی کا نام تک نہیں لیتے۔ آپ تاریخ سے ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کا نام مٹا رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔اشوک گہلوت نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی جب ای ڈی نے جمعرات (26 اکتوبر) کو راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوتاسرا کے جے پور اور سیکر میں پیپر لیک معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو غیر ملکی کرنسی کی خلاف ورزی کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو اپنے نشان کمل میں آئی ٹی اور ای ڈی کا نشان بھی شامل کرنا چاہیے۔چونکہ ای ڈی اب بی جے پی کا حصہ بن چکی ہے اور اسی کے اشارے پر اپوزیشن کے لیڈران کو اور حکومتوں کو نشانہ بنارہی ہےاور یہ جمہوری نظام کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔