ہفتہ کے روز غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ داغے گئے۔ حماس نے حملوں کی ذمہ داری لی اوراسے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی بتایا ہے۔ حماس نے غزہ پٹی سے 5,000 سے زیادہ راکٹ داغے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے سرحدی علاقے میں گھس گئے ہیں اورکچھ فوجی گاڑیوں پرقبضہ کرلیا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی محاذ سنبھال لیا ہے اورغزہ پٹی پرہوائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف آپریشن آئرن اسوارڈس شروع کیا ہے۔ اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے حملے کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس لیڈرمحمد الدیف نے اسرائیل کے خلاف ایک نئے فوجی مہم الاقصیٰ فلڈ کی شروعات کا بھی اعلان کیا۔ حماس کے راکٹ حملے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور 16 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حماس کے جنگجوؤں کو ایسا سابق سکھائیں گے، جس کی امید انہوں نے نہیں کی ہوگی۔
India issues advisory for its nationals in Israel amid Hamas terrorists’ attack on Israel pic.twitter.com/OqBYlCa6cH
— ANI (@ANI) October 7, 2023
عسکریت پسندوں کی دراندازی کے بعد اسرائیل نے ہفتہ کی صبح ایک پیغام جاری کیا کہ “جنگ کے لئے تیار رہیں”۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حماس نے آج صبح راکٹ حملے کے ذریعہ اسرائیلی علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی کا واقعہ انجام دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب شہروں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور باقی عوام کو بم سے بچاؤ والے شیلٹرز کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔