Urdu Conclave 2026

Advisory

وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کے وزرا کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے اور باقاعدہ وقفے پر شعبہ وار میٹنگیں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی میں مسلسل بارش کے باعث ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خراب موسمی حالات کے سبب کچھ پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ بعض پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں قائم دبئی میں بھارتی قونصلیٹ جنرل نے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری بیان میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر مکمل چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ملک کے یومِ جمہوریہ کی شاندار پریڈ کی تیاریوں نے دارالحکومت دہلی میں انتظامی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پریڈ کی ریہرسل کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے سکیورٹی اور انتظامی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک نظام میں عارضی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈجیٹل انڈیا کے دور میں ڈیجی لاکر ایک اہم اور محفوظ پلیٹ فارم بن چکا ہے، لیکن حکومت نے جعلی ڈیجی لاکر ایپس کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 8 نومبر کو شام تقریباً 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں ’قانونی معاونت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے‘پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں ڈرون حملوں کی اطلاعات ہیں۔ یہاں موجود تمام امریکی شہریوں کو پناہ میں جانے کی ہدایت جاری کی جارہی ہے۔

ہولی اور رنگ پنچمی کی تقریبات کے دوران عوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس نے اپنے شہریوں کے لیے کچھ پابندیوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 12 مارچ سے 18 مارچ تک نافذ العمل یہ احکام تہوار منانے والوں کو عوامی راستوں سے پیدل گزرنے والوں پر رنگ اور پانی پھینکنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر فحش گانا گانے یا بجانے سے روکتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کے سبب ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی عوام کو غیر ضروری آمدورفت سے بچنے اور سیکورٹی مقامات کے قریب رہنے کے لئے کہا ہے۔

Hanuman Jayanti Advisory: ہنومان جینتی کے دوران کسی طرح کا کوئی تشدد نہ ہو، اس کے لئے وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔