Bharat Express DD Free Dish

Israel Under Attack: حماس کے حملے کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے جاری کی یہ اہم ایڈوائزری

اسرائیل پر حماس کے حملے کے سبب ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی عوام کو غیر ضروری آمدورفت سے بچنے اور سیکورٹی مقامات کے قریب رہنے کے لئے کہا ہے۔

ہفتہ کے روز غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف  ہزاروں راکٹ داغے گئے۔ حماس نے حملوں کی ذمہ داری لی اوراسے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی بتایا ہے۔ حماس نے غزہ پٹی سے 5,000  سے زیادہ راکٹ داغے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے سرحدی علاقے میں گھس گئے ہیں اورکچھ فوجی گاڑیوں پرقبضہ کرلیا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی محاذ سنبھال لیا ہے اورغزہ پٹی پرہوائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف آپریشن آئرن اسوارڈس شروع کیا ہے۔ اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے حملے کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس لیڈرمحمد الدیف نے اسرائیل کے خلاف ایک نئے فوجی مہم الاقصیٰ فلڈ کی شروعات کا بھی اعلان کیا۔ حماس کے راکٹ حملے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور 16 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حماس کے جنگجوؤں کو ایسا سابق سکھائیں گے، جس کی امید انہوں نے نہیں کی ہوگی۔

عسکریت پسندوں کی دراندازی کے بعد اسرائیل نے ہفتہ کی صبح ایک پیغام جاری کیا کہ “جنگ کے لئے تیار رہیں”۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حماس نے آج صبح راکٹ حملے کے ذریعہ اسرائیلی علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی کا واقعہ انجام دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب شہروں کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور باقی عوام کو بم سے بچاؤ والے شیلٹرز کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read