Bharat Express

Gyanvapi Masjid Survey: گیان واپی مسجد سروے کے 5 گھنٹے مکمل، جمعہ کی نماز کے وقت بند رہے گا سروے، سیل وضوخانہ کو باہر سے دیکھا

Gyanvapi Masjid ASI Survey: سال 2021 میں پانچ خواتین نے وارانسی کے سول جج کے سامنے ایک عرضی داخل کرکے مسجد کے ساتھ میں واقع شرنگار گوری کی روزانہ پوجا اور درشن کے لئے اجازت مانگی تھی۔

اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم احاطے مسجد احاطے میں پہنچ کر سروے کا کام شروع کرچکی ہے۔

گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے کا کام جاری ہے۔ گیان واپی میں چل رہے اے ایس آئی سروے کے 5 گھنٹے پورے ہوگئے ہیں۔ ابھی تقریباً ایک گھنٹے تک کام مزید چلے گا۔ آج بھی طے میپنگ اور چارٹنگ کا کام ہی چل رہا ہے۔ گیان واپی مسجد میں آج نمازجمعہ کی ادائیگی ہونی ہے، اس لئے نمازکے وقت سروے کا کام بند رہے گا۔ مسجد میں تقریباً 800 افراد ایک ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سپریم کورٹ میں بھی اس معاملے پرسماعت ہونی ہے، جس پرسبھی کی نظریں مرکوز ہیں۔

جمعہ کی نماز کے بعد بھی ہوسکتا ہے سروے کا کام

انتظامیہ کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ 3 سے 5 دنوں کے اندرکی مدت میں مسجد احاطے میں نماز نہیں ہوتی اور اگر ٹیم دوسری شفٹ میں بھی سروے کرنا چاہے گی تو انتظامیہ کی طرف سے اس کا انتظام کیا جائے۔ اگرکوئی رکاوٹ نہیں ہوئی تو آج جمعہ کی نماز دوسری شفٹ میں بھی سروے کا کام ہوسکتا ہے۔ اگرسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اس پر روک لگا دی جاتی ہے تو پھراس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ حالانکہ ابھی سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے اس سلسلے میں کچھ بھی کہہ پانا مشکل ہوگا۔

اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم کر رہی ہے سروے

اس سے قبل االہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ صبح 7 بجے اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم مسجد احاطے میں پہنچ کر سروے کا کام شروع کردیا ہے۔ سروے کو پیش نظررکھتے ہوئے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ گیان واپی احاطے کے 300 میٹرکے دائرے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات

سیکورٹی میں 2 آئی پی ایس، 4 ایڈیشنل ایس پی، 6 ڈپٹی ایس پی اور 10 پولیس انسپکٹرکے علاوہ تقریباً 200 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے کہ کسی بھی طرح سے ماحول خراب نہ ہونے پائے۔ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم گیان واپی احاطے میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 17ویں صدی میں کیا مسجد کی تعمیر ہندو مندر پر کی گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Masjid ASI Survey: گیان واپی مسجد احاطے میں سروے کا آغاز، اے ایس آئی کی 51 رکنی ٹیم اندر داخل ہوگئی، پولیس کے پختہ انتظامات

 ہائی کورٹ میں اے ایس آئی نے کیا یہ دعویٰ

آلوک ترپاٹھی نے کہا کہ اگرسپریم کورٹ نے آج روک نہیں لگائی تو سروے کا کام دو ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ کام پورا ہونے میں اس سے بھی زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ حالانکہ الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ میں آلوک ترپاٹھی نے کہا تھا کہ سروے 5 دنوں میں مکمل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ آج سے شروع ہوئے سروے 4 سے 5 دنوں میں ختم ہوجائے گا۔

Also Read