Bharat Express DD Free Dish

Delhi Services Bill: مرکز نے لوک سبھا میں پیش کیا دہلی سروس بل، امت شاہ نے قانون بنانے سے متعلق کہی یہ بڑی بات

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دہلی حکومت کے حقوق کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران لوک سبھا سے دہلی سروس بل کو منظوری مل گئی۔

 مرکزی حکومت نے افسران کے تبادلوں اورپوسٹنگ سے متعلق دہلی سروس بل مرکزی حکومت نے آج منگل کے روزیعنی یکم اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا۔ مرکزی وزیرنتیانند رائے نے وزیرداخلہ امت شاہ کی طرف سے ایوان میں بل پیش کیا۔ جیسے ہی بل پیش کیا گیا تو ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی تین بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اپوزیشن نے بل کی جم کرمخالفت کی ہے۔ کانگریس، ٹی ایم سی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے۔

بل سے متعلق امت شاہ نے کہا کہ یہ مخالفت سیاسی ہے، آئینی بنیاد نہیں ہے۔ اس بنیاد پراس بل کو پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ اس ایوان کو قانون بنانے کا اختیار ہے۔ دوسرا سپریم کورٹ کے حکم میں ہی کہا گیا ہے کہ اگرمرکزی حکومت کو لگتا ہے تو وہ قانون بناسکتی ہے۔

اپوزیشن لیڈرادھیر رنجن چودھری نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آئین کو کمزور کر رہی ہے۔ ادھیر رنجن چودھری نے یہ بھی کہا کہ یہ دہلی حکومت کے افسران کو کم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read