Bharat Express DD Free Dish

’’شرد پوار کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی عادت…‘‘ زبانی حملے سے ناراض سپریا سولے نے انڈیا الائنس کی میٹنگ سے بنائی دوری

 کانگریس لیڈر وجے ویڈیٹّی وار نے شردپوار پرسخت تنقید کی ہے۔ ان کے بیان کے بعد مہاراشٹرکی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اس درمیان سپریا سولے انڈیا الائنس کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں۔

شرد پوار اور سپریا سولے۔ (فائل فوٹو)

 نئی دہلی: مہاراشٹرمیں کانگریس لیڈروجے ویڈیٹّی وارکے شراد پوارپردیئے گئے متنازعہ بیان کے بعد انڈیا بلاک میں ناراضگی سامنے آئی ہے۔ والد شراد پوارپرکانگریس لیڈرکے حملے سے سپریا سولے ناراض بتائی جا رہی ہیں۔ اسی ناراضگی کے سبب وہ انڈیا بلاک کی میٹنگ میں آن لائن بھی شامل نہیں ہوئیں۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان تعلقات سے متعلق بحث تیزہوگئی ہے۔

شراد پوارپر وجے ویڈیٹّی وارکی سخت تنقید

مہاراشٹرسدن میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈروجے ویڈیٹّی وارنے شراد پوارپرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شراد پوارنے اپنی پوری سیاسی زندگی ترقی پسند تحریک کے ساتھ گزاری ہے، لیکن ان کی سیاسی تاریخ پیٹھ میں خنجرگھونپنے کی رہی ہے۔ وجے ویڈیٹّی وارنے الزام لگایا کہ شراد پواراقتدارکے بغیرنہیں رہ سکتے اوریہی ان کی سیاسی کردارکی حقیقت رہی ہے۔

’جمہوریت ختم کرنے والوں میں آئے گا شردپوار کا نام‘

وجے ویڈیٹّی وارنے مزید کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والوں میں شراد پوارکا نام نہیں ہونا چاہیے، لیکن اب ایسی صورت حال پیدا ہورہی ہے کہ ان کا نام بھی اس فہرست میں آسکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں آمریت لانے کے لیے حد بندی بل لایا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈرکے اس بیان کوشراد پوارپربراہ راست سیاسی حملے کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

این سی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے سے کیا رابطہ

اس پورے معاملے کے درمیان شراد پوارکی این سی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے کوفون کرکے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ نے یک آوازہوکرکہا کہ شراد پواراورسپریا سولے جوفیصلہ کریں گے، وہی حتمی ہوگا۔ پارٹی کے مستقبل اورآئندہ حکمت عملی کے حوالے سے دونوں جوبھی فیصلہ کریں گے، اراکین پارلیمنٹ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس طرح کانگریس لیڈرکے بیان کے بعد این سی پی میں اتحاد اوریکجہتی کا پیغام دینے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read