نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک میں شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہونے والی توسیع کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میٹرو نیٹ ورک گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے پھیلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں ملک کے صرف پانچ شہروں میں 248 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک فعال تھا، جو اب بڑھ کر 26 شہروں میں تقریباً 1200 کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ مسافر میٹرو کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کی رفتار 2014 سے پہلے جیسی ہی رہتی تو پونے جیسے شہروں میں میٹرو پہنچنے کے لیے کئی سال نہیں بلکہ شاید دہائیاں انتظار کرنا پڑتا۔ انہوں نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع نے شہری ہندوستان میں نقل و حمل کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے۔
Let me ask you…
If India’s Metro network had continued expanding at the pace it did before 2014, how long would the wait be for cities like Pune to have a metro?
YEARS….no…DECADES perhaps.
And that was UNACCEPTABLE.
In 2014, India had just 248 km of Metro lines across 5 cities.
Today, we have nearly 1,200 km across 26 cities.
Over 1 crore people travel by Metro every day.
The impact goes beyond statistics or numbers.
It means less time in traffic, more family time, greater productivity and better opportunities.
This is the transformation we are working towards for urban India!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 5, 2026
میٹرو سے سفر، وقت کی بچت اور بہتر مواقع
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کا اثر محض اعداد و شمار تک محدود نہیں ہے۔ اس سے لوگوں کا ٹریفک میں وقت کم صرف ہوتا ہے، خاندان کے ساتھ گزارنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے، کام کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت شہری ہندوستان کے لیے اسی طرح کی تبدیلی لانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
پونے میٹرو کے 21,800 کروڑ روپے کے منصوبے
وزیر اعظم نے اس سے قبل منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پونے میٹرو کے تقریباً 21,800 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی شریک ہوئے تھے۔ مودی نے 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار پونے میٹرو کی لائن 3، جسے پنک لائن بھی کہا جاتا ہے، کا افتتاح کیا۔ تقریباً 23 کلومیٹر طویل یہ لائن مان سے ڈسٹرکٹ کورٹ میٹرو اسٹیشن تک جاتی ہے۔ اس سے ہنجواڑی آئی ٹی ہب اور شیواجی نگر کے درمیان میٹرو رابطہ قائم ہوگا، جس سے آئی ٹی شعبے میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین اور دیگر مسافروں کو سہولت ملے گی۔
پونے میٹرو کے دوسرے مرحلے میں نئی لائنیں
وزیر اعظم نے پونے میٹرو کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس پر تقریباً 13,500 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس مرحلے میں میٹرو لائنیں 2A، 2B، 4 اور 4A شامل ہیں، جن کے ذریعے شہر کے رہائشی، تجارتی اور آئی ٹی مراکز کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ منصوبے کے تحت لائن 2A واناز سے چاندنی چوک اور لائن 2B رام واڑی سے وٹھل واڑی تک جائے گی۔ ان دونوں لائنوں کی مجموعی لمبائی تقریباً 12.75 کلومیٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ 25.52 کلومیٹر طویل لائن 4 کھراڑی سے کھڑکواسلا کو جوڑے گی، جبکہ 6.12 کلومیٹر طویل لائن 4A نل اسٹاپ سے مانک باغ تک رابطہ فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


