نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان سوربھ داس نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کے دوران طلباء کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس اورآراے ایف کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔ سوربھ داس نے راجیہ سبھا کے رکن اورسینئروکیل کپل سبل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ سوربھ داس نے کہا کہ ان کی ملاقات کا مقصد قانونی رہنمائی حاصل کرنا تھا تاکہ طلبہ کی تحریک کوکمزورنہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے لوگوں کوٹارگٹ کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، اس لئے اب ایک ویب سائٹ بنائی جائے گی، جہاں ضلع واروکلا آئیں اورلوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے اورانہیں یقین دلایا جائے گا کہ کاکروچ جنتا پارٹی ہرمرحلے پران کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
وکیل آئیں اورلوگوں کی مدد کریں: سی جے پی
دوسری جانب جے پی کے ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ بی جے پی کے سابق صدر، جے پی نڈا کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پراتفاق ہوا کہ احتجاج سے متعلق درج سبھی ایف آئی آرواپس لے لی جائیں گی اورنئی ایف آئی آردرج نہیں کی جائیں گی۔ آشوتوش رانکا کے مطابق، حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تحریری معاہدے کی ایک کاپی پارٹی کومنگل تک فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دستاویزکو جلد ازجلد دیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرمقررہ وقت تک تحریری معاہدہ نہ ہوا اورمختلف ریاستوں میں زیرحراست طلبا کورہا نہ کیا گیا توسی جے پی دوبارہ احتجاج پرمجبورہوگی۔
کپل سبل نے ہرممکن مدد فراہم کرنے کا کیا اعلان
اس موقع پرسینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایک ٹیم اس کا مقدمہ لڑے گی۔ اس مقصد کے لئے کاکروچ جنتا پارٹی ایک ویب سائٹ تیارکرے گی، جس کے ذریعہ وکلا آئیں گے اورمتاثرہ طلبا سے رابطہ کرسکیں گے۔
انہوں نے اس قانونی مہم کے لئے ایک کروڑروپئے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ کپل سبل نے دیگروکلا سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں مالی تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم صرف طلباء کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، کسی اورمقصد کے لئے خرچ نہیں کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
