Bharat Express DD Free Dish

Sonam Wangchuk to be shifted from Safdarjung to Medanta Hospital: صفدرجنگ سے میدانتا اسپتال میں شفٹ ہوں گے سونم وانگچک، دہلی ہائی کورٹ کا بڑا حکم

 سونم وانگچک کو صفدرجنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی اہلیہ گیتانجلی کی عرضی پراسپتال میں شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق، میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کا خصوصی پینل تشکیل کیا جائے گا۔ سونم وانگچک کے علاج کے لئے ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم بنے گی اور سبھی میڈیکل جانچ رپورٹ میدانتا کے ڈاکٹروں کے پینل کو سونپی جائے گی۔

نئی دہلی: سماجی کارکن سونم وانگچک کوصفدرجنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی اہلیہ گیتانجلی کی عرضی پروانگچک کوپرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق، میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کا خصوصی پینل تشکیل کیا جائے گا۔ سونم وانگچک کے علاج کے لئے ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم بنے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اب تک کی سبھی میڈیکل جانچ رپورٹ میدانتا کے ڈاکٹروں کے پینل کوسونپی جائے گی۔ عدالت نےعلاج میں پوری میڈیکل جانکاری شیئرکرنے کا حکم دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے پہلے راحت دینے سے کیا تھا انکار

سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی آنگموکی عرضی پرہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے عرضی میں الزام لگایا تھا کہ ان کے شوہرکوان کی خواہش کے خلاف صفدرجنگ اسپتال میں رکھا گیا ہے اورفیملی کو سرکاری میڈیکل سسٹم پربھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے سونم وانگچک کواپنی پسند کے پرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ حالانکہ ہائی کورٹ کی سنگل بینچ نے انہیں صفدرجنگ اسپتال سے ڈسچارج کرکے کسی دیگرپرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کرنے کی عبوری راحت دینے سے انکارکردیا تھا۔

ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو جاری کیا تھا نوٹس

ہائی کورٹ نے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکارکرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ اورمرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سونم وانگچک کی صحت پرمیڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ (ایمس، صفدر جنگ اورایک پرائیویٹ لیب سے) دینے کا حکم دیا تھا۔ ان کی اہلیہ گیتانجلی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے بنیادی حقوق اوران کی مطلع رضامندی کونظراندازکیا جا رہا ہے۔

24 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں سونم وانگچک

سونم وانگچک گزشتہ 24 دنوں سے بھوک ہڑتال پرہیں۔ انہیں جنترمنترسے زبردستی اٹھاکرصفدرجنگ اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنا انشن ختم کرنے کے لئے شرائط رکھی تھیں، جنہیں پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرپارلیمنٹ انہیں یقین دہانی کرائے کہ پارلیمنٹ میں نیٹ پیپرلیک پربحث ہوگی اورذمہ داری طے کی جائے گی توبھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔ جب پارلیمنٹ مارچ کے دوران لاٹھی چارج ہوا توانہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read