راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔
نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اورراجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں تشکیل دی گئی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں کانگریس کے نوتعمیرشدہ ہیڈکوارٹراندرا بھون میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے بحیثیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اپنے خطاب راہل گاندھی نے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے کام کرنے کے اندازاورملک بھرسے کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، علاقائی اوراقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وبا اثرشخصیات کواکٹھا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔
غورطلب ہے کہ قومی مشاورتی کونسل اپریل میں کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے تشکیل دی تھی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے اورآئینی اقدارکودرپیش بڑھتے ہوئے چیلنجوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈران واراکین نے فرقہ وارانہ اورتفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کی ہم آہنگی، بھائی چارے اورآئین کی طرف سے دی گئی جمہوری آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پرتشویش کا اظہارکیا۔
اقلیتی لیڈران کو راہل گاندھی کی یقین دہانی
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھرکے اقلیتی لیڈروں کویقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ ملک میں جومعاشی بحران آنے والا ہے، وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کودھمکیاں دی جا رہی ہیں اورپھنسایا جارہا ہے، لیکن گھبرائیں نہیں، ملک آئین سے اورمحبت سے چلے گا، کانگریس پارٹی پورے ملک کے ہرمظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
اتحاد کے ساتھ آواز بلند کرنے کی اپیل
راہل گاندھی نے اپیل کی کہ آپ سب متحد ہوکراقلیتی شعبہ کے ساتھ آوازبلند کریں، سیاست میں حصہ لیں عمران پرتاپ گڑھی اورکانگریس کے ہاتھوں کومضبوط کریں۔ اس موقع پرعمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مسلمانوں، عیسائیوں، جینوں، بدھوں اورسکھوں سمیت تمام اقلیتوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم راہل گاندھی بی جے پی اوراس کی ذیلی تنظیموں اورنفرت کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں، کانگریس پارٹی اورعمران پرتاپ گڑھی ملک میں جوبھی مظلوم ہوگا اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




