Allahabad High Court strict on delay in formation of UP Minority Commission: یوپی اقلیتی کمیشن کی تشکیل میں کافی تاخیر ہونے پر الہ آباد ہائی کورٹ سخت، پرنسپل سکریٹری کو عدالت نے کیا طلب
درخواست گزارشمس تبریزکے وکیل شمشیریادوجگرانا کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ جون 2024 سے کمیشن کے چیئرمین اورتمام ممبران کے عہدے خالی ہیں۔ اس کے باوجود کسی نئے چیئرمین یا ممبر کی تقرری نہیں کی گئی۔ عدالت نے اس بات پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا کہ متعدد مواقع دینے کے باوجود حکومت کمیشن کی تنظیم نوکے حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کی شرکت، اقلیتی طبقہ کے لیڈران کو کانگریس کے سابق صدرکی بڑی ہدایت
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے، وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔
کانگریس اقلیتوں کا اپنا گھر، یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں مسلمان، عمران پرتاپ گڑھی نے اقلیتی شعبہ کے کنونشن میں کیا بڑا دعویٰ
اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر اور سابق رکن اسمبلی سہیل انصاری نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالا۔ کنونشن میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے واضح پیغام دیا گیا کہ کانگریس زمینی سطح پراپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح تیارہے۔
Minorities have high hopes from the Union Budget: مرکزی بجٹ سے اقلیتوں کو بڑی امیدیں، حکومت کی کوششیں قابلِ ستائش: بشپ ریمسن وکٹر
چرچ آف نارتھ انڈیا کے بشپ ریمسن وکٹر (راجستھان ڈایوسس) نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے اقلیتی برادریوں کو روزگار اور خود کفیل بننے کے کئی مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی ترقی و مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے متعدد افراد کو مالی مدد ملی، جس کے باعث وہ اپنا کام شروع کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوئے۔
Lynching in UP minor beaten to death with stick: اتر پردیش میں ظلم کی انتہا: بجنور میں ماب لنچنگ، نابالغ ارمان کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر کر دیا ہلاک، ملزمین فرار
اتر پردیش کے نجیب آباد کے جلال آباد علاقے میں مبینہ طور پر لنچنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اقلیتی طبقےکے ایک نوجوان پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سی او نتیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 15 سالہ ارمان کا قتل کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
A video of Rudrapur in Uttarakhand is viral on social media: مذہبی شناخت کو واضح کرنا ضروری ، اتراکھنڈ میں مسلمان دکانداروں کو کس نے دیا ایسا حکم ؟
بجرنگ دل کے لوگوں نے کہا کہ پڑوسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے ساتھ رہنے والا پڑوسی کس ذات اور کس مذہب سے ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھرکماریادوکا متنازعہ بیان، کہا- اکثریتی طبقہ کی خواہش کے مطابق چلے گا ملک
جسٹس شیکھرکماریادونے یکساں سول کوڈ کی حمایت کرتے ہوئے تعدد ازدواج، طلاق ثلاثہ اورحلالہ جیسے طریقوں کوختم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
Waqf Board Amendment Bill 2024: وقف بورڈ ترمیمی بل کے متعلق جے پی سی میں اقلیتی برادری کے موقف کی تائید کرے گی جے ڈی یو! پٹنہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
پارلیمنٹ میں جے ڈی یو کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں زماں خان نے کہا، ’’جے ڈی یو لیڈروں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ حمایت نہیں ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا تو ہمارے لیڈران نے کمیٹی نہیں بنائی ہوتی۔ ہمارے لیڈران اقلیتی برادری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
Afzal Ansari on Minority budget: اقلیتی تعلیم کے بجٹ میں کمی مسلمانوں کو ایجوکیشن سے دور کرنے کی سرکاری ذہنیت کا واضح ثبوت:افضال انصاری
غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔
Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری
بی جے پی پرالزام لگتا رہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمی میں مسلمانوں کوصحیح شراکت دار نہیں بناتی، لیکن بی جے پی ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔ پارٹی اس سمت میں اب آگے بڑھ رہی ہے اور’قومی چوپال‘ کے ذریعہ مسلم رائے دہندگان تک پہنچنا چاہتی ہے۔





