Concerns Regarding FCRA Bill: ایف سی آر اے ترمیمی بل پر عیسائی برادری کے تحفظات، ایک ماہ میں دوسری بار وزیرداخلہ امت شاہ سے ہوگی ملاقات
حکومت کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترمیم کا مقصد بیرونِ ملک سے آنے والے فنڈز کے استعمال میں شفافیت لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ یا عطیات کا استعمال ملک کے مفادات کے خلاف نہ ہو۔ اس وقت ہندوستان میں کوئی بھی این جی او، سوسائٹی، ٹرسٹ یا ادارہ اگر بیرونی فنڈ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے ایف سی آر اے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوتا ہے، جس کی ہر پانچ سال بعد تجدید بھی لازم ہے۔
اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کی شرکت، اقلیتی طبقہ کے لیڈران کو کانگریس کے سابق صدرکی بڑی ہدایت
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے، وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔
کانگریس اقلیتوں کا اپنا گھر، یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں مسلمان، عمران پرتاپ گڑھی نے اقلیتی شعبہ کے کنونشن میں کیا بڑا دعویٰ
اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر اور سابق رکن اسمبلی سہیل انصاری نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالا۔ کنونشن میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے واضح پیغام دیا گیا کہ کانگریس زمینی سطح پراپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح تیارہے۔
Jamaat-e-Islami Hind: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک گیر’خصوصی نظرثانی مہم‘ کے اعلان پر جماعت اسلامی ہند کا گہری تشویش کا اظہار
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے بہار میں خواتین کی ووٹر لسٹ میں شمولیت اور ان کی نمائندگی میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ ووٹر لسٹ سے خارج افراد کو پیشگی اطلاع اور ان کو اپنے اعتراضات درج کرانے کا موقع دیا جائے گا یا انہیں ؟ یا ’ نئے ووٹر ‘ کے طور پر ان کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی؟





