Bharat Express DD Free Dish

Urvashi Rautela on Working with Khans: خانز کے ساتھ کام کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں: اُروشی روتیلا کا دوٹوک بیان

اداکارہ نے کہا، “میں سنی دیول، رتیک روشن، جان ابراہم اور انیل کپور جیسے بڑے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہوں، لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ایک فنکار اپنی الگ پہچان کیسے بناتا ہے۔ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اداکاراؤں کو خود مضبوط بننا چاہیے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کی گلیمرس اداکارہ اُروشی روتیلا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اپنی آنے والی ویب سیریز انسپکٹر اویناش 2 کے سبب سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور فلمی دنیا کے تجربات پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے بڑے سپر اسٹارز خصوصاً خانز کے ساتھ کام کرنے کے تصور پر بھی بے باک رائے دی۔اُروشی روتیلا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی صرف بڑے ستاروں کے سہارے حاصل نہیں ہوتی بلکہ ہر اداکار یا اداکارہ کو اپنی الگ شناخت اور برانڈ ویلیو خود بنانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ اگر کوئی اداکار خانز کے ساتھ فلم کرے تو اس کا کیریئر لازمی طور پر آگے بڑھ جائے گا۔

اداکارہ نے کہا، “میں سنی دیول، رتیک روشن، جان ابراہم اور انیل کپور جیسے بڑے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہوں، لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ایک فنکار اپنی الگ پہچان کیسے بناتا ہے۔ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اداکاراؤں کو خود مضبوط بننا چاہیے۔”مدرز ڈے کے موقع پر اُروشی نے اپنی والدہ کے بارے میں بھی جذباتی انداز میں گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی ماں کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل شخصیت ہیں۔ اُروشی کے مطابق ان کی والدہ نہ صرف بہترین ماں ہیں بلکہ پینٹنگ، کشیدہ کاری، کتھک اور پیانو بجانے جیسی کئی صلاحیتوں کی مالک بھی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ مشکل حالات کو سنبھالنے کا جو ہنر ان کی ماں میں ہے، وہ ان کے لیے سب سے بڑی تحریک ہے۔اُروشی نے خود کو فیملی گرل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خاندان ہمیشہ کیریئر سے زیادہ اہم رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔

ویب سیریز “انسپکٹر اویناش 2 میں اپنے کردار “پونم مشرا” کی تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُروشی نے بتایا کہ اس کردار کو حقیقت کے قریب لانے کے لیے انہوں نے اویناش مشرا کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ان کے لباس، چوڑیوں، ساڑی اور باڈی لینگویج کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی تاکہ کردار زیادہ حقیقی محسوس ہو۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ سیریز کے کئی مناظر بارش میں فلمائے گئے، جہاں انہوں نے تقریباً بغیر میک اپ کے شوٹنگ کی۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف کاجل اور لپ بام استعمال کیا تھا۔ اُروشی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے گھر والوں کا ماننا ہے کہ وہ بغیر میک اپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُروشی نے بتایا کہ وہ جلد ہی قصور 2 اور ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین ان کے نئے کرداروں کو پسند کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read