ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی۔ (فائل فوٹو)
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں زبردست ہارکے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ وہ الیکشن میں ہاری نہیں ہیں، بلکہ انہیں ہرایا گیا ہے۔ 100 سیٹوں پرووٹوں کی لوٹ ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری لڑائی صرف بی جے پی سے نہیں تھی، ہمیں الیکشن کمیشن سے بھی لڑنا تھا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ پوری طرح سے جانبدارانہ تھا۔ جمہوریت کا قتل ہوا ہے۔ ممتا بنرجی نے واضح طورپرکہا کہ وہ الیکشن نہیں ہاری ہیں۔ وہ راستہ پرتھیں اورراستہ پررہیں گی۔ وہ راج بھون جا کراستعفیٰ نہیں دیں گی۔
#WATCH | Kolkata: Outgoing West Bengal CM Mamata Banerjee says, “Sad to say, CEC became the villain of this election to loot the democratic rights of the people and to loot the EVM. Can you tell me that after voting EVM has 80-90% charge? How is it possible? Two days before the… pic.twitter.com/b9Dc1npwWq
— ANI (@ANI) May 5, 2026
ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے راج بھون کیوں جانا چاہئے؟ اگرمجھے حلف لینا ہوتا تومیں چلی جاتی۔ انہوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ کیا آپ کولگتا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں؟ میں نہیں جاوں گی، میں سڑکوں پرتھی، میں سڑکوں پرہی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ای وی ایم مشینوں پرچارج لگائے گئے۔ دوفیزمیں الیکشن ہونے کے بعد انہوں نے ہمارے لوگوں کوگرفتارکرنا شروع کردیا اورافسران کا ٹرانسفرکرنا شروع کردیا۔ وہ اپنی ہی پارٹی کے بیوروکریٹس کولے آئے۔
#WATCH | Kolkata: Outgoing West Bengal CM Mamata Banerjee says, “Sonia ji, Rahul Gandhi, Arvind Kejriwal, Uddhav Thackeray, Akhilesh Yadav, Tejashwi Yadav, Hemant Soren rang me up. All the allies of INDIA Alliance told me that they are totally and absolutely with me. I think our… pic.twitter.com/W8ZRWMP1d2
— ANI (@ANI) May 5, 2026
انڈیا الائنس کے لیڈران ہمارے ساتھ: ممتا بنرجی
انہوں نے کہا کہ میں نے اس طرح کا الیکشن کبھی نہیں دیکھا۔ میں نے 2004 میں بھی اس طرح کا ظلم نہیں دیکھا۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ادھوٹھاکرے، ہیمنت سورین سے لے کرانڈیا الائنس کے کئی لوگوں نے مجھ سے بات کی۔ اکھلیش یادوکل آرہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے بوتھ سے دھکّا مارکرنکالا۔ میں ایک خاتون تھی، لیکن میرے ساتھ کیسے برتاوکیا۔ اگر میرے ساتھ ایسا برتاوکیا، تودیگرلوگوں کے ساتھ کیسا کرے گا۔
#WATCH | Kolkata: Outgoing West Bengal CM Mamata Banerjee says, “After first round of counting, they started saying that BJP is getting 195-200. You didn’t wait for the final result. You didn’t even wait for 5-6 rounds. After that campaign with the press media, BJP went inside… pic.twitter.com/e72Bcs8Dpj
— ANI (@ANI) May 5, 2026
ہم ٹائیگرکی طرح لڑے: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا، ”جس طرح سے میرے ساتھ کیا گیا، جس طرح سے بے عزتی کی گئی، میں نہیں سوچ سکتی کہ باقی لوگوں کے ساتھ کیسے کیا ہوگا۔ اسی طرح سے وہ بہاراوردیگرریاست میں جیتے ہیں۔ ہم ایک ٹائیگرکی طرح لڑے اورآگے بھی لڑیں گے۔ ہم بھلے ہی ہارگئے ہیں اورآپ جیت گئے ہیں۔ آپ ہم لوگوں کواورہماری پارٹی کارکنان کو ٹارچرنہیں کرسکتے ہیں۔ کاونٹنگ سینٹرکوبھی ہائی جیک کرلیا تھا۔ یہ پیغام سبھی کے پاس جانا چاہئے۔ سبھی کوان کے مظالم کا پتہ چلنا چاہئے۔“
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


