Bharat Express DD Free Dish

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، جج کی یہ بات سنتے ہی مایوس ہوکر بولے- کیا میں دہشت گرد ہوں؟

پون کھیڑا نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے منگل تک گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے منع کردیا۔ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس حکم پربھی روک لگا دی تھی، جس میں پون کھیڑا کو ایک ہفتے کی ٹرانزٹ بیل دی گئی تھی۔

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

نئی دہلی: آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ پرالزام لگانے کے معاملے میں کانگریس لیڈرپون کھیڑا کوسپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ جمعہ (17 اپریل، 2026) کوگرفتاری پرعبوری ضمانت لگانے سے سپریم کورٹ نے منع کردیا ہے۔ عدالت نے ان سے کہا ہے کہ وہ عبوری ضمانت کے لئے آسام کی گوہاٹی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کریں۔ پون کھیڑا نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے منگل تک گرفتاری پرروک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے انکارکردیا۔ 15 اپریل کوسپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس حکم پربھی روک لگا دی تھی، جس میں پون کھیڑا کوایک ہفتے کی ٹرانزٹ بیل دی گئی تھی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس کے کے مہیشوری اورجسٹس اتل ایس چندرکرکی بینچ نے پون کھیڑا کی عرضی خارج کرتے ہوئے انہیں گوہاٹی ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس پر پون کھیڑا کی طرف سے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے اداس ہوکرکہا، ”کیا مجھے منگل تک کے لئے سیکورٹی نہیں دی جاسکتی ہے… کیا میں دہشت گرد ہوں؟” انہوں نے کہا کہ، ”آج جمعہ ہے، میں پیرکو ہائی کورٹ میں درخواست دوں گا۔ کیا میں اتنا شاطرہوں کہ مجھے اتنی بھی راحت نہیں مل سکتی؟”

سالسٹرجنرل نے پون کھیڑا کی عرضی کی مخالفت کی

سالسٹرجنرل تشارمہتا نے پون کھیڑا کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کی مخالفت کی۔ پون کھیڑا کی طرف سے پیش سینئروکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے عدالت کوبتایا کہ معاملے میں ایکس پارٹی آرڈرپاس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پون کھیڑا کوملی ٹرانزٹ بیل کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آرٹیکل 21 ہے۔ انہوں نے کہا کہ پون کھیڑا کا آدھارکارڈ سمیت کئی دستاویزہے، جس میں مقامی پتہ حیدرآباد کا ہے۔

’’آسام کورٹ میں داخل کریں عرضی‘‘

ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ ہم نے عرضی میں ہوئی گڑبڑی کے لئے معافی مانگتے ہوئے صحیح دستاویز داخل کئے تھے۔ یہ بات آپ کو بتا دینی چاہئے تھی، عدالت میں غلطی بتائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعل سازی کرنے کے لئے مجرمانہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں منگل تک ٹرانزٹ ضمانت جاری رکھنے کے لئے سیکورٹی کی گزارش کررہا ہوں، جوآج ختم ہورہی ہے۔ صرف اس لئے کہ میں نے وزیراعلیٰ کو ناراض کیا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ 100 لوگوں کو نظام الدین بھیج دیا جائے۔

کیا ہے معاملہ؟

یہ معاملہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رنکی بھوئیاں پرالزامات سے متعلق ہے۔ پون کھیڑا نے گوہاٹی میں پریس کانفرنس کرکے الزام لگائے تھے کہ رنکی بھوئیاں کے پاس تین ممالک کے پاسپورٹ ہیں۔ اس پررنکی بھوئیاں نے پولیس نے شکایت کردی اورمعاملہ درج ہوا۔ اس کے بعد آسام پولیس دہلی میں پون کھیڑا کے گھرپہنچی، لیکن وہ وہاں نہیں ملے اوربعد میں انہوں نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پرروک لگا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read