Bharat Express DD Free Dish

CM Hemanta Biswa Sarma

پون کھیڑا نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے منگل تک گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے منع کردیا۔ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس حکم پربھی روک لگا دی تھی، جس میں پون کھیڑا کو ایک ہفتے کی ٹرانزٹ بیل دی گئی تھی۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کو ایک ہفتہ کی پیشگی ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اب اس پرروک لگا دی ہے۔ عدالت نے پون کھیڑا کو آسام کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سالیسٹر جنرل نے پوچھا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت کیوں دی جبکہ یہ معاملہ آسام میں ہوا، معاملہ بھی وہیں درج ہوا تو ضمانت تلنگانہ ہائی کورٹ نے کیوں دی؟

آسام کے ایڈوکیٹ جنرل سیکیا نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا، "اس معاملے میں، آسام میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ وہ (پون کھیڑا) دہلی کے مستقل رہائشی ہیں۔ فی الحال، وہ حیدرآباد میں ہیں اورتلنگانہ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟"

آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں پرآج ووٹنگ ہوگی۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دوران ووٹنگ کرائے جانے کی تیاریاں مکمل ہے۔ بی جے پی جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے فراق میں ہے تو وہیں کانگریس واپسی کی راہ دیکھ رہی ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات 2026 کی مہم کے آخری دن شدید سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ ایک دن پہلے، کانگریس پارٹی نے وزیراعلی ہیمنتا بسوا سرما اوران کی اہلیہ کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔ اگلے ہی دن منگل کوآسام پولیس اوردہلی پولیس کانگریس لیڈرپون کھیڑا کے دہلی واقع رہائش گاہ پرپہنچی۔ پون کھیڑا نے ہیمنتا بسوا شرما کی بیوی پرتین پاسپورٹ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ کی مذکورہ تقریر، اس تناظرمیں کہ وہ ایک اعلیٰ آئینی منصب پر فائزہیں، کسی بھی طرح سے محض رائے کے اظہار کے دائرے میں نہیں آتی، بلکہ اس کا واحد اور بنیادی مقصد ایک کمیونٹی کے خلاف نفرت، عداوت اور بدخواہی کو فروغ دینا ہے۔ ایسے بیانات سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے اور ایک مخصوص برادری کو اجتماعی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جو اپنے عہدے کی مریادا سے غداری ہے۔

آسام کی حکومت نے غریبوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب ریاست میں ایل پی جی سلینڈر محض 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست منتخب صوبوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

مولانا محمود مدنی نے گوالپاڑہ میں بے دخلی کے مقام کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند زمین پر ناجائز قبضے کی حمایت نہیں کرتی، مگر حکومت کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

امت شاہ گوہاٹی پہنچنے کے فوراً بعد بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

دریں اثنا آسام کی کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ریاست میں 3,14,773 نئے مستحقین کو گھر فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔