مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات سے آسام کے دو روزہ دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جو ریاست میں 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ اس دورے پر امت شاہ نہ صرف بی جے پی کی اعلیٰ سطحی جماعتی میٹنگز میں شرکت کریں گے بلکہ کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے، جن کا مقصد ریاست میں بنیادی ڈھانچے اور داخلی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔ امت شاہ گوہاٹی پہنچنے کے فوراً بعد بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے تصدیق کی ہے کہ اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی خبر بھی شیئر کی ہے۔
Leaving for Assam on a two-day tour.
Today, will chair the BJP’s core committee meeting in Guwahati. In the morning tomorrow will initiate the National Cyber Forensic Laboratory to bolster cyber security in the region along with various other projects. Later in the day will…
— Amit Shah (@AmitShah) August 28, 2025
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ ریاستی انتخابات میں ہمیشہ ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ وہ ہماری حکمت عملی کی رہنمائی کریں گے۔‘‘ میٹنگ کے بعد امت شاہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عشائیے میں شرکت کریں گے تاکہ زمینی سطح پر قائدین سے قریبی تعلق قائم رہے۔ اس کے بعد جمعہ کے دن امت شاہ گوہاٹی میں راج بھون کے نئے تعمیر شدہ برہمپتر وِنگ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل سائبر فارینزک لیبارٹری کا ای-افتتاح کریں گے اور آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور آسام رائفلز کے تحت کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اقدامات نہ صرف داخلی سلامتی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گے بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔
مقامی سطح پر رابطے اور خراجِ عقیدت
اسی روز امت شاہ پنچایت سمّیلن میں بھی شرکت کریں گے، جو حال ہی میں منتخب ہونے والے این ڈی اے کے پنچایت نمائندوں کا بڑا اجلاس ہے۔ ان کی موجودگی سے مقامی رہنماؤں کا حوصلہ بلند ہونے کی توقع ہے۔ وہیں جمعے کی شام کو وہ آسام کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ گولاپ بوربورا کی صد سالہ یومِ پیدائش کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ مؤخر
واضح رہے کہ امت شاہ نے اپنا دورہ ایک دن کے بجائے دو دن تک بڑھایا ہے تاکہ وہ اضافی پروگراموں میں شریک ہو سکیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھُوپین ہزاریکا کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے اپنا آسام کا دورہ 13–14 ستمبر تک مؤخر کر دیا ہے، کیوں کہ 9 ستمبر کو نائب صدر کے انتخاب کا انعقاد ہونا ہے۔ اس تبدیلی کے باوجود 8 ستمبر کو طے شدہ یادگاری پروگرام حسبِ منصوبہ منعقد کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



