نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی پونگل کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب تمل برادری کے اہم تہوار پونگل کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو زراعت، قدرت اور کسانوں کے تئیں شکرگزاری کی علامت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے مکر سنکرانتی کے تہوار پر بھی ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شہریوں کی خوشی، خوشحالی اور بہترین صحت کے لیے پرارتھنا کی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ سنکرانتی کا یہ موقع ملک کے مختلف حصوں میں مقامی رسم و رواج اور روایات کے مطابق منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سورج دیوتا سے سب کی خوشحالی، کامیابی اور صحت کی پرارتھا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مکر سنکرانتی کے ساتھ سورج دیوتا مکر راشی میں داخل ہوتے ہیں
اور اترائن کا آغاز ہوتا ہے، جسے روحانی طور پر نہایت شبھ مانا جاتا ہے۔
#WATCH | Delhi: Prime Minister Narendra Modi says, “… This festival (Pongal) shows the way to create a balance between nature, family and society. At this time, there is enthusiasm for Lohri, Makar Sankranti, Magh Bihu and other festivals in different parts of the country. I… pic.twitter.com/wLNBXD9IIN
— ANI (@ANI) January 14, 2026
ادھر منگل کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے مواقع پر ملک اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار بھارت کی بھرپور زرعی روایات اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے قدرت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسانوں کے تعاون اور محنت کو سراہا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لے کر آئیں گے۔
اس سے قبل 5 جنوری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے پونگل کے موقع پر ایک سیاسی و ثقافتی مہم کا آغاز کیا ہے، جسے ’نمّا اوورو مودی پونگل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’’ہمارے گاؤں کا مودی پونگل‘‘۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کارکنان اور حامی مقامی سطح پر پونگل مناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، سرکاری پالیسیوں اور فلاحی اسکیموں کو اجاگر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پونگل دنیا بھر میں تمل برادری کے سب سے اہم تہواروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ تہوار قدرت، سورج دیوتا، مویشیوں اور کسانوں کے تئیں شکرگزاری کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پونگل روایتی طور پر خاندانی تہوار ہے، جو خوشحالی، باہمی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
پونگل کی تقریبات کو سہل بنانے کے لیے تمل ناڈو حکومت نے اس سال بھی اہل مستحقین کے لیے پونگل تحفہ پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں ایک کلو کچا چاول، ایک کلو چینی اور ایک مکمل گنّا شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



