نئی دہلی: جمعہ کو ہلکی بارش کے باوجود قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) کو فضائی آلودگی سے کوئی خاص راحت نہیں ملی۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار اشاریہ (اے کیو آئی) خطرناک درجے میں ریکارڈ کیا گیا اور کئی مقامات پر یہ 400 سے بھی تجاوز کر گیا۔
کم سے کم درجۂ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان
آلودگی کے ساتھ ساتھ سردی اور گھنے کہرے نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کم سے کم درجۂ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، جس کے باعث شدید سردی سے فی الحال نجات ملتی نظر نہیں آ رہی۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب رہی۔
اب بھی’انتہائی سنگین‘ زمرے دارالحکومت کی فضاء
نریلا میں اے کیو آئی 343، نہرو نگر میں 428، پنجابی باغ میں 373، پُوسا میں 383 اور آر کے پورم میں 392 ریکارڈ کیا گیا۔ آنند وہار میں صورت حال مزید سنگین رہی، جہاں اے کیو آئی 425 تک پہنچ گیا۔ اشوک وہار میں 369، بوانا میں 354، چاندنی چوک میں 408، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے علاقے میں 390 اور ڈی ٹی یو علاقے میں 339 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ دارالحکومت کی فضا اب بھی ’بہت خراب‘ سے ’انتہائی سنگین‘ زمرے میں برقرار ہے۔
وسندھرا میں سب سے زیادہ 432 اے کیو آئی ریکارڈ
نوئیڈا میں بھی حالات تشویشناک رہے۔ سیکٹر-125 میں اے کیو آئی 358، سیکٹر-62 میں 364، سیکٹر-1 میں 397 اور سیکٹر-116 میں 365 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں غازی آباد میں اندراپورم کا اے کیو آئی 348، لونی میں 368، سنجے نگر میں 307 اور وسندھرا میں سب سے زیادہ 432 ریکارڈ کیا گیا، جو سنگین زمرے کی نشاندہی کرتا ہے۔
کل منیمم ٹمپریچر کے 5 ڈگری تک آنے کا ہے امکان
محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کی صبح کو دھند چھائی رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 17 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری کے آس پاس درج کیا گیا۔ نمی کی سطح بھی خاصی زیادہ رہی، جس سے دھند اور آلودگی کے اثرات مزید بڑھ گئے۔ 11 جنوری کو کم سے کم درجۂ حرارت کے 5 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ 12 جنوری کو بھی سردی اور دھند کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔ حالانکہ، 11 اور 12 جنوری کے لیے ’کوئی وارننگ نہیں‘ جاری کی گئی ہے، لیکن صبح و شام دھند اور سردی لوگوں کو پریشان کرتی رہے گی۔
مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت
ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کی مقدار کم ہونے اور ہوا کی رفتار سست رہنے کے باعث آلودہ ذرات فضا میں ہی پھنسے رہ گئے۔ ایسے میں بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ فی الحال این سی آر میں آلودگی، سردی اور دھند کا یہ دوہرا اثر عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے اور آنے والے چند دنوں میں حالات میں بڑی بہتری کی امید کم ہی نظر آتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


