Delhi Freeze To Season’s Lowest Temperature: دہلی میں شدید سردی کا ڈبل اٹیک، گھنےکہرے اور سرد لہر سے مشکلات میں اضافہ، اے کیو آئی 613 سے تجاوز
دہلی-این سی آر میں گھنے کوہرے کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ صبح سویرے اور دیر رات حدِ نگاہ انتہائی کم رہنے کا امکان ہے، جس سے سڑک اور ریل دونوں طرح کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ نے ڈرائیوروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Weather Forecast Today: دہلی کا پارہ 2.9 ڈگری، گزشتہ 13 برسوں میں سب سے کم درجۂ حرارت، جنوری کا سرد ترین دن، آئی ایم ڈی کی وارننگ، جانئے ملک بھر کے موسم کا حال
پنجاب اور ہریانہ میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کا بٹھنڈہ سب سے سرد رہا، جہاں کم از کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں حصار 2.2 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔
NCR AQI Updates: این سی آر میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، شدید سردی اور گھنے کہرے کے سبب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ
محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کی صبح کو دھند چھائی رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 17 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری کے آس پاس درج کیا گیا۔ نمی کی سطح بھی خاصی زیادہ رہی، جس سے دھند اور آلودگی کے اثرات مزید بڑھ گئے۔ 11 جنوری کو کم سے کم درجۂ حرارت کے 5 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ 12 جنوری کو بھی سردی اور دھند کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔
Weather Update: سخت سردی کی زد میں شمالی بھارت، کئی علاقوں میں گھنے کہرے کے سبب عوام کا برا حال، سرد لہر کا اورنج الرٹ
دسمبر کے مہینہ میں سردی بڑھ گئی ہے اور سردی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر اور ہماچل پردیش کی پہاڑیوں پر حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اس کا براہِ راست اثر اب شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں نظر آنے لگا ہے۔ پہاڑوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار سمیت کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
Weather Update: دہلی-این سی آر میں سردی اور دھند کو لے کر اورنج الرٹ جاری، بھاری بارش کی پیش گوئی
جمعرات کے روز دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری زیادہ ہے۔ دن میں ہوا میں نمی کی سطح 74 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔ محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس رہا جو اس موسم کے لیے نارمل ہے۔
UP Weather Update: یوپی میں سردی کی لہر سے لوگوں کو پریشانی، غازی آباد میں موسم کا سرد ترین دن، 57 اضلاع میں کولڈ ڈے الرٹ جاری
غازی آباد میں منگل کے روز موسم کا سرد ترین دن رہا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے کولڈ ڈے کی صورتحال رہی۔ آنے والے دنوں میں نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
Delhi-NCR Cold Wave: دہلی یوپی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ، پہاڑوں پر برف باری جاری
Delhi-NCR Cold Wave: بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں صبح و شام ہمیں سردی کا احساس دلارہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کا یہ مرحلہ آج …





