Bharat Express

Delhi NCR Air Pollution

فضائی آلودگی آنکھوں کی صحت کو کافی حد تک متاثر کر سکتی ہے جس سے آنکھوں کے مسائل اور جلن ہوتی ہے۔ آلودہ ہوا میں ایسے ذرات، دھول اور آلودگی ہوتی ہے جو آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ میرٹھ میں 12ویں تک کے اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ میرٹھ میں گریپ 4 لاگو کیا گیا ہے۔

بھارت میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومتیں، کوئی بھی آلودگی سے نمٹنے میں سنجیدہ نظر نہیں۔ ظاہر ہے کہ آلودگی سے لڑنے کے لیے طویل المدتی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، جب کہ ہوا کو زہریلی ہونے سے بچانے کے لیے لوگوں کو اپنی سطح پر تمام کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

گوپال رائے نے کہا، "تین وجوہات کی وجہ  سے آلودگی بڑھ رہی ہے، جس میں پرالی ، پٹاخے اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں شامل ہے۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی کے معاملے پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آلودگی پر خاموشی کا اپواس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سو رہی ہے۔

اتوار کو 'شدیدخراب' زمرے میں پہنچ گیا تھا۔ دہلی میں AQI شام 4 بجے 441 پر ریکارڈ کیا گیا، جو کہ منفی موسم کی وجہ سے شام 7 بجے تک بڑھ کر 457 ہو گیا۔دہلی میں پیر کے روز آلودگی مزید جان لیوا ہو گئی ہے۔ دہلی کے بیشتر علاقوں میں AQI 700 سے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ AQI

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، صبح 7:30 بجے دہلی کا مجموعی AQI 428 تھا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی-این سی آر شہروں فرید آباد میں فضائی آلودگی کی سطح 268، گروگرام 287، غازی آباد 379، گریٹر نوئیڈا 342 اور نوئیڈا میں 304 تھی۔

دارالحکومت دہلی کے چار علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 سے اوپر ہے، جس میں بوانا میں 412 اے کیو آئی، نیو موتی باغ میں 410، روہنی میں 407 اور وویک وہار میں 403 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے) کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں ہندوستان کے تمام ٹاپ 10 آلودہ شہر نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں واقع تھے۔

لوگوں کی پرائیویٹ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے علاوہ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی طرف سے جلائی جانے والی پرالی بھی آلودگی کو مزید خطرناک بنا دیتی ہے جس سے یہاں کے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔