Bharat Express DD Free Dish

Delhi NCR Air Pollution

فضائی آلودگی سے متعلق عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا نے دہلی این سی آر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے معاملے پر مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے مرکز سے یہ بھی پوچھا ہے کہ دہلی این سی آر کے علاقے سے نئے کوئلہ پر مبنی پاور پلانٹس کو باہر منتقل کرنے کی تجویز پر اس کا کیا موقف ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کی صبح کو دھند چھائی رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 17 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری کے آس پاس درج کیا گیا۔ نمی کی سطح بھی خاصی زیادہ رہی، جس سے دھند اور آلودگی کے اثرات مزید بڑھ گئے۔ 11 جنوری کو کم سے کم درجۂ حرارت کے 5 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ 12 جنوری کو بھی سردی اور دھند کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

دارالحکومت دہلی اور اس سے متصل شہروں میں آج صبح گھنی دھند اور زہریلی ہوا کا راج رہا۔ حدنگاہ کم ہونے کے باعث فضائی اور ریل خدمات متاثر ہوئیں، جس سے مسافروں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر دیکھی گئی جبکہ ٹرینیں بھی سست رفتاری سے چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار بہت کم ہونے کی وجہ سے آلودہ ذرات فضاء میں معلق رہ جاتے ہیں اور اپنے مقام سے دور نہیں جا پاتے، جس کی وجہ سے اسموگ کی تہہ مزید گہری ہو رہی ہے۔

دہلی-این سی آر میں مسلسل بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی اور بچوں کی صحت پر اس کے سنگین اثرات کے پیشِ نظر، سروجنی نگر کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک اہم خط لکھ کر فوری طور پر ’’صاف ہوا تعلیمی تسلسل پالیسی‘‘  نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

آج صبح اے کیوآئی 447 تھا، جس میں فضائی آلودگی کی سطح تجویز کردہ معیارات سے کئی گنا زیادہ تھی۔ PM2.5 299 اور PM10 398 پر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ دونوں سطحیں ہوا کو زہریلا بنا رہی ہیں۔

ملک کی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں آج موسم سرد اور دھند آلود رہے گا۔ ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح پر برقرار ہے۔اتر پردیش اور بہار میں نومبر کی سردی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ہماچل، کشمیر اور اتراکھنڈ میں برفباری کا امکان ہے۔

صحت کے ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال کریں، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں، اور صبح و شام کھلی ہوا میں چہل قدمی کرنے سے بچیں۔ حکومتی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ پر بھی آلودگی روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

PM 2.5 سے مراد ہوا میں انتہائی باریک ذرات ہیں، جن کی پیمائش 2.5 مائکرو میٹر یا اس سے کم ہے۔ وہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں داخل ہو سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز بھی دہلی کی ہوا کے معیار سے پریشان ہو گئے ہیں۔ جنوبی گوا میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے والے کرکٹر نے گوا کی ہوا کے معیار کی تعریف کی ہے۔