مولانا توقیر رضا خان۔
شاہجہان پور: اتر پردیش کے شاہجہان پور میں منگل کی رات ایک بڑے سڑک حادثے کے بعد ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بریلی کے معروف مولانا توقیر رضا خاں کے بیٹے فرمان رضا کی کار سے منشیات اور ایک سرنج برآمد کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد پولیس کی کارروائی سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔
فرمان کی کار نے روڈ ویز بس کو ماری ٹکر
یہ واقعہ تِلہر تھانہ علاقے کے کچھیانی کھیڑا، نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، جہاں رات تقریباً 9 بجے فرمان رضا کی ورنا کار نے پیچھے سے ایک روڈ ویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے فرمان رضا کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔
پولیس نے فرمان رضا کو حراست میں لیا
اطلاع ملتے ہی تِلہر پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں سوار نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ جب پولیس نے کار کی ڈِگی کھولنے کو کہا تو فرمان رضا مسلسل ٹال مٹول کی کوشش کی۔ شبہ بڑھنے پر ایس پی دیہی دِکشا ارون بھونرے بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کو سفید رنگ کا پاؤڈر اور سرنج ملی
سختی کے بعد ڈِگی کھلوائی گئی، جہاں سے ایک بیگ برآمد ہوا۔ بیگ کی تلاشی کے دوران پولیس کو سفید رنگ کا پاؤڈر (منشیات) اور ایک سرنج ملی۔ برآمد منشیات کا وزن تقریباً آدھا گرام بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں فرمان رضا نے اعتراف کیا کہ وہ خود منشیات کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے بعد ملزم کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔
الہ آباد جانے کے لیے نکلا تھا فرمان رضا
پولیس کے مطابق، فرمان رضا الہ آباد جانے کے لیے نکلا تھا، لیکن راستے میں اچانک منصوبہ بدل کر واپس لوٹ رہا تھا، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ایس پی دیہی دِکشا ارون بھونرے نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


