وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (تصویر: سوشل میڈیا)
UP Nikay Chunav-2023: بی جے پی نے ریاست میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے 395 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دے کر اپوزیشن کو حیران کردیا ہے۔ اپوزیشن پہلے الزام لگاتا رہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے اوراعدادوشمار بھی اس کی گواہی دیتے ہیں۔ تاہم یوپی بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی نے کھل کر مسلم کارڈ کھیلا ہے اور 395 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی پسماندہ مسلمانوں کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تاکہ سماج میں ان کی بھی صورتحال ٹھیک ہوسکے۔ وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے پسماندہ مسلمانوں سے متعلق پہلے ہی کئی وعدے کئے تھے، جس کا اثراب الیکشن میں نظرآنے لگا ہے۔ اس بار بی جے پی نے بلدیاتی الیکشن میں 395 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ جانکاری سامنے آرہی ہے کہ ان میں بیشتر امیدواروں کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ ایسے میں جب بی جے پی نے اتنی بڑی تعداد میں مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، اس فیصلے نے اپوزیشن کو بھی حیران کردیا ہے۔
جانئے کیا ہم ایم وائی فیکٹر
کچھ جانکاروں کا ماننا ہے کہ اس الیکشن میں بی جے پی ’ایم وائی فیکٹر‘ سماجوادی پارٹی کے ’ایم وائی‘ حالات پر بھاری پڑسکتا ہے۔ بی جے پی کا ایم وائی فیکٹریعنی مودی+یوگی اور سماجوادی پارٹی کا ایم وائی فیکٹر ہے مسلم+یادو ہے۔ مسلم+یادو فارمولے کے سہارے سماجوادی پارٹی لمبے وقت سے صوبے میں اپنی سیاست قائم رکھ چکی ہے۔ یوپی میں یہ مانا جاتا رہا ہے کہ مسلم اور یادو سماجوادی پارٹی کے روایتی ووٹر ہیں، لیکن اس بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم مودی کی شبیہ اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار کے سہارے بی جے پی ان سارے پیرا میٹرس کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔
4 اور 11 مئی کو ہوگی ووٹنگ
واضح رہے کہ اس بار ریاست میں دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 4 اور 11 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پریاگ راج میں پہلے مرحلے یعنی 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 9 منڈل میں ووٹنگ ہوگی، جس میں سہارنپور، مرادآباد، آگرہ، جھانسی، پریاگ راج، لکھنؤ، دیوی پاٹن، گورکھپور، وارانسی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں9 منڈل میں ووٹنگ ہوگی۔ اس میں میرٹھ، علی گڑھ، کانپور، چترکوٹ، ایودھیا، بستی، اعظم گڑھ اورمرزا پور کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں 13 مئی کو الیکشن کے نتائج بھی سامنے آجائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس