Bharat Express DD Free Dish

Shrine Vandalised in Fatehpur: ’یہ بنگلہ دیش نہیں، ہندوستان ہے‘، فتح پور میں بجرنگ دل کارکنوں کا ہنگامہ، قديم مزار کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل

اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے جڑا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کی مبینہ ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک قدیم مزار کو نشانہ بنایا۔

اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے جڑا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کی مبینہ ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک قدیم مزار کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ حسین گنج تھانہ حلقہ کے مَوئی گاؤں میں 23 دسمبر کی شام پیش آیا۔ توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ایک مقامی عہدیدار کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، مشتعل کارکنوں نے بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کو جلائے جانے کے واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزار میں توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کے دوران بنگلہ دیش میں ہونے والے تشدد کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مرکزی ملزم بجرنگ دل کے بھٹورا پرکھنڈ کے کنوینر نریندر ہندو کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نریندر ہندو کو سخت الفاظ میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’یہ بنگلہ دیش نہیں، ہندوستان ہے‘‘ اور یہاں ’’جہادی ذہنیت‘‘ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ ہندوستان میں رہنے والوں کو آئین، وندے ماترم اور قومی ترانے کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کسی بھی مذہب کے خلاف تشدد یا نفرت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی فورس تعینات کر دی ہے۔ حسین گنج پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال علاقے میں امن و امان قائم ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، جس مزار کو نقصان پہنچایا گیا وہ کئی برس پرانی بتائی جا رہی ہے۔ تاہم، اس سلسلے میں اب تک کسی فریق کی جانب سے تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جیسے ہی باقاعدہ تحریر موصول ہوگی، متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور امن برقرار رکھیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی تنظیم یا نظریے سے ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read