Bharat Express DD Free Dish

Kewra Flower: کیوڑے کا پھول خوشبو کے ساتھ صحت کا خزانہ، تناؤ سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ

کیوڑے کا سائنسی نام پینڈنس اوڈوریٹسیمس ہے۔ آیوروید میں پھولوں کو محض خوبصورتی کی علامت نہیں بلکہ سر سے پاؤں تک مکمل صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔ کیوڑا قدرتی علاج کا ایک اہم حصہ ہے۔

نئی دہلی: کیوڑا بھارت کی روایتی آیورویدک طب میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اسے عطر، شربت اور مٹھائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوڑا میں غیر معمولی دواؤں کی خصوصیات بھی ہیں، جو آیوروید میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔

کیوڑے کا تیل اور عرق تناؤ کم کرنے، سر درد دور کرنے، جوڑوں کے درد میں آرام پہنچانے، ہاضمہ بہتر بنانے اور قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر جسم کو صاف کرتا ہے اور کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

کیوڑے کا سائنسی نام پینڈنس اوڈوریٹسیمس ہے۔ آیوروید میں پھولوں کو محض خوبصورتی کی علامت نہیں بلکہ سر سے پاؤں تک مکمل صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔ کیوڑا قدرتی علاج کا ایک اہم حصہ ہے۔

تیل کی مالش سے ذہن ہوتا ہے پرسکون

کیوڑے کے پھولوں سے حاصل ہونے والا ایسینشل آئل ذہنی دباؤ کم کرنے اور ذہنی توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔ خوشبو سونگھنے یا تیل کی مالش سے ذہن پرسکون ہوتا ہے۔ سر درد، مائیگرین یا کان کے درد میں اس کے تیل کا لیپ آرام دیتا ہے۔ جوڑوں کے درد، گٹھیا اور سوجن میں اس کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات راحت پہنچاتی ہیں۔ کیوڑے کا عرق بھوک بڑھاتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے، جس سے بدہضمی اور گیس کی شکایت دور ہوتی ہے۔

جسمانی تھکن دور کرنے میں بھی مفید

آیوروید کے مطابق کیوڑا بخار اور جسمانی تھکن دور کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے شربت یا عرق سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے اور کمزوری کم ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں کیوڑے کا شربت توانائی اور ٹھنڈک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی وائرل، اینٹی الرجی، اینٹی پلیٹ لیٹ اور اینٹی کینسر خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

کیوڑا قوتِ مدافعت میں کرتا ہے اضافہ

یہ جسم کو صاف کرتا ہے اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ پھولوں کو چبانے سے سانس تازہ رہتی ہے اور اسے غذائی اشیا میں محافظ (پریزرویٹو) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کے دور میں کیوڑے کی خصوصیات کو اپنا کر ادویات پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے، حالانکہ اس کا استعمال شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read