Bharat Express DD Free Dish

پاکستان کے سب سے عمر دراز کرکٹر کا انتقال، دنیائے کرکٹ میں ماتم کا ماحول، پی سی بی چیئرمین نے کیا اظہارافسوس

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا اوروزیرمحمد کی پاکستان کرکٹ میں اہم شراکت کی تعریف کی۔

دنیائے کرکٹ کے لئے ایک مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے سب سے بزرگ کرکٹر وزیر محمد کا پیر کے روز 95 سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے برمنگھم (انگلینڈ) میں آخری سانس لی۔ وزیر محمد کے انتقال پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ٹسٹ کھلاڑی حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد کے بڑے بھائی وزیر محمد نے 1952 سے 1959 کے درمیان پاکستان کے لئے 20 ٹسٹ میچ کھیلے۔ وہ 1952 میں پہلی بار ٹسٹ سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے سب سے بزرگ زندہ رکن تھے۔

مشہورمحمد برادران کی فیملی میں سب سے بڑے وزیر محمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشیرکے طورپر بھی کام کیا۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ چلے گئے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اظہارافسوس کرتے ہوئے سوگواراہل خانہ کی تئیں ہمدردی کا اظہارکیا اورپاکستان کرکٹ میں وزیرمحمد کے اہم تعاون کی تعریف کی۔

پاکستان کے لئے کئی یادگاراننگیں کھیلنے کا ریکارڈ

اپنے دیگربھائیوں کی طرح کرشمائی بلے باز وزیر محمد نے پاکستان کی شروعاتی ٹسٹ جیت میں کچھ یادگاراننگیں کھیلیں۔ اس میں 58-1957 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلی گئی 189 رنوں کی میراتھن اننگ بھی شامل ہے، جس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ 42 رنوں کے ساتھ 1954 میں اوول ٹسٹ جیت درج کرنے والی پاکستانی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ اپنے ٹسٹ کیریئرمیں وزیرمحمد نے 1952 سے 1959 کے درمیان 20 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 27.62 کی اوسط سے 801 رن بنائے۔ وزیر محمد نے 58-1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 189 رنوں کا یادگار اسکور حاصل کیا۔

وزیرمحمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیا شاندار مظاہرہ

آپ کو بتا دیں کہ وزیرمحمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 105 میچوں میں 40.40 کی شانداراوسط سے رن بنائے۔ ساتھ ہی 11 سنچری اور26 نصف سنچریاں لگائیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشیرکے طورپرکام کیا۔ پھرانہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان میں بینکرکے طورپرکام کیا۔ اس کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read