Bharat Express DD Free Dish

ملک میں مسلمانوں کو کن مسائل اورچیلنجزکا سامنا؟ آئی ایم سی آرکی میٹنگ میں مختلف امورپر تبادلہ خیال

آئی ایم سی آر کی میٹنگ میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کے لئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم سی آر کی جانب سے آج دہلی کے نظام الدین میں سینئر صحافیوں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔

نئی دیلی: انڈین مسلمز فار سول رائٹس(آئی ایم سی آر) کے دفترمیں سابق رکن راجیہ سبھا اورچیرمین آئی ایم سی آرمحمد ادیب کی صدارت میں ملک میں مسلمانوں کودرپیش مسائل اورچیلنج کے بارے ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جسٹس اقبال احمد انصاری سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ، میم افضل، ترجمان اے آئی سی س اورسابق سفیر، میجر جنرل جاوید اقبال (ریٹائرڈ) نائب صدر آئی ایم سی آر، سید مسعود حسین، جنرل سیکرٹری، آئی ایم سی آراورسابق چیئرمین، نیشنل واٹرکمیشن حکومت،انظرالباری نیشنل کوآرڈینیٹر آئی ایم سی آر، ریزیڈنٹ ایڈیٹردی فریڈم پریس اورڈائریکٹر، انڈومڈل ایسٹ کلچرل فورم، محمد الیاس سیفی آئی ایم سی آراورآل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے معاون خزانچی املاک احمد انچارج اوورسیزڈپارٹمنٹ آف آئی ایم سی آراورسابق نیوی آفیسر وغیرہ موجود رہے۔

سینئرصحافیوں نے میٹنگ میں کی شرکت

وہیں دوسری طرف صحافی برادری سے معصوم مرادآبادی، ایڈیٹرخبرجدید، ڈاکٹرخالد رضا خان، ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو، عابد انور سینئرصحافی یواین آئی اردو سروس، خورشید ربانی ایڈیٹر منصف ٹی وی، محمد مستقیم خان، ایڈیٹرسیاسی تقدیر، انجم جعفری ایڈیٹر، قومی بھارت، شمس الہدیٰ ایڈیٹر، میزائل ایکسپریس،  نوشاد احمد (ریڈینس ویکلی)، اظہارالحسن بیوروانچارج، سہارا نیوز نیٹ ورک اردو، عامر فیصل ایڈیٹر، آبزرورپوسٹ، شمس تبریز قاسمی ایڈیٹر، ملت ٹائمز، شکیل احمد ایڈیٹر، نیوزایم ایکس ٹی وی وغیرہ شامل تھے۔

مسلمانوں کے مسائل اوران کے حل پرتبادلہ خیال

اس تقریب میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کے لئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی کے ساتھ میٹنگ میں پنجاب میں آنے والے سیلاب پرافسوس اورمالی و جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں بلاتفریق ذات و مذہب کام کرنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا گزشتہ دنوں سکھ گرو جیسی کانفرنس مزید کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں ملک میں بھائی چارہ اور خیرسگالانہ ماحول پیدا کرنےکے لئے کام پر بھی زور دیا گیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read