e4m Urdu Journalism 40 Under 40 Conclave: ای4ایم اردو جرنلزم 40 انڈر 40 کانکلیو اینڈ ایوارڈز: اردو صحافت کے مستقبل پر سنجیدہ مکالمہ، نوجوان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف
’اردو جرنلزم 40 انڈر 40 کانکلیو اینڈ ایوارڈز‘ کا کامیاب انعقاد کیا، جہاں ملک بھر سے اردو صحافت کے سینئر مدیران، مصنفین، پالیسی سازوں اور ابھرتے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار صحافت، ڈیجیٹل تبدیلی اور نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر زور دیا۔
’’صحافیوں کی ایک شام: شاعری کے نام‘‘ کے تحت دہلی اردواکادمی کا یادگارمشاعرہ
اس مشاعرے کی صدارت روزنامہ انقلاب کے سابق مدیر اور ممتاز صحافی شکیل حسن شمسی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر معین شاداب نے اپنے منفرد اور دلنشیں انداز میں انجام دیئے۔ انھوں نے پوری نشست کوابتدا سے انتہا تک نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ مربوط اور پُراثر بنائے رکھا۔ پروگرام کا آغاز نہایت پُروقار انداز میں ہوا۔ صدرِ مشاعرہ، ناظمِ مشاعرہ اور تمام شعرائے کرام نے مشترکہ طورپر شمع روشن کرکے محفل کا باضابطہ افتتاح کیا۔
ملک میں مسلمانوں کو کن مسائل اورچیلنجزکا سامنا؟ آئی ایم سی آرکی میٹنگ میں مختلف امورپر تبادلہ خیال
آئی ایم سی آر کی میٹنگ میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کے لئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این سی پی یوایل کو فعال بنانے کے لئےسرگرم ہوئے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال،سینئر اردو صحافیوں سے کی غیررسمی ملاقات
قومی اردو کونسل کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے طویل انتظارکے بعد آج اردو اخبارات اورڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقات کی اوراردوکے فروغ سے متعلق مشورے طلب کئے۔
Scholarships For Urdu Journalists: اردو صحافیوں کے لئے خوشخبری! اردو صحافت کو فروغ دینے کے لئے بھوپیندر چوبے اور سدھیر مشرا کی جانب سے اردو صحافیوں کے لئے اسکالر شپ کا اعلان
تقریب کے دوران اردو صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی، تقریب میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اردو صحافیوں کو اسکالر شپ سے نوازا جائے گا۔
Urdu Journalists honored by Exchange4Media in Delhi: ایکسچینج 4 میڈیا کی جانب سے 40 انڈر 40 کے اردو صحافیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا، دیکھیں پوری فہرست
ایکسچینج 4میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ’جشن صحافت‘ کا انعقادکیا گیا، جس میں اردو کے 40 نوجوان صحافیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اردو صحافت کے اعزاز کے لئے یہ پہلا موقع ہے جب جیوری کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔





