Bharat Express DD Free Dish

بنجامن نیتن یاہو کے خلاف اوآئی سی کی اہم میٹنگ، 57 مسلم ممالک نے اسرائیل کی یواین ممبرشپ ختم کرنے کا مطالبہ کیا

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے 57 ممالک نے اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غزہ پر قبضے اورگریٹراسرائیل کی پالیسی کی مخالفت کی۔ غزہ کے اسپتال پر حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کی مذمت کی۔

اسلامی تعاون تنظیم یا آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے جدہ میں میٹنگ کی۔ اوآئی سی کے 57 اراکین ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک نے کہا کہ اسرائیل رکنیت کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے۔  اوآئی سی کے وزرائے خارجہ نے غزہ پراسرائیل کے قبضے اورمکمل فوجی کنٹرول کے اعلان کی مخالفت کی۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سیکورٹی کونسل سے آئندہ ستمبرمیں ایک اسپیشل سیشن منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوآئی سی نے گریٹراسرائیل کے تصورکی مخالفت کی۔ اس نے ان بیانات کواشتعال انگیزی اورممالک کی خودمختاری پرحملہ قراردیا۔ تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ نیز، یہ علاقائی اوربین الاقوامی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی

اسرائیل نے پیرکے روزغزہ میں ایک اسپتال پرفضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں 5 صحافیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔ اسپتال پریکے بعد دیگرے دوحملے ہوئے، اس دوران صحافی حملے کی کوریج کررہے تھے۔

نیتن ہاہو نے حادثہ سے متعلق معافی مانگی

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے واقعے کوالمناک حادثہ قراردیتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل صحافیوں، طبی کارکنوں اورتمام شہریوں کے کام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، فوج واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے کہا کہ ہم اس واقعہ سے آگاہ ہیں۔ آئی ڈی ایف جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔

جنگ میں 192 صحافی ہوئے ہلاک

سیفٹی کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق 22 ماہ سے جاری اسرائیل اورحماس کی جنگ میں کم ازکم 192 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 189 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں طبی پیشے سے وابستہ 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read